رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش

    پتر کار ویکاس فائونڈیشن کے عہدیداروں کے وفد کی جلد ہی گورنر سے ملاقات

    ممبئی : آج کی اس بھاگتی دوڑتی زندگی میں جہاں ہر ایک شخص نفسا نفسی کے عالم میں ہے کسی کو کسی کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ایسے میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافی بھی شامل ہیں جو خبروں کے لئے دن رات بھاگتے رہتے ہیں ان کے بھی بے شمار مسائل ہیں مگر انکے مسائل پر کوئی توجہ دینے والا نہیں ہے ان حالات میں مختلف زبان کے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں پر مشتمل پتر کار ویکاس فائونڈیشن کی بنیاد ڈالی گئی جس کے سرپرست آل انڈیا خلافت کمیٹی کے چئیر میں و روزنامہ ہندوستا ن کے مالک ومدیر سرفراز آرزو ہیں جبکہ صدر شاعر و صحافی( روزنامہ اردو ٹائمز) محمد یوسف رانا ہیں ۔اس فائونڈیشن کی آج ایک اہم میٹنگ سینئیر صحافی فاروق انصاری ( اڈیٹر اردو ٹائمز) کی صدارت میں ہوئی ۔ابتدا میں محمد یوسف رانا نے میٹنگ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور بتایا

    یہ بھی پڑھیں  جمال خاشقجی کے قتل معاملہ،’ مْجرم کو اس کے جرم کے مطابق سزا دینا ‘ملکت کا اصول اور عدلیہ کے بنیادی نظام کا حصہ ہے : انسانی حقوق کمیشن

    کہ آج کی میٹنگ۷ اہم نکات پر مبنی ہے جس میں صحافیوں کے بچوں کو فری اسکالر شپ،صحافیوں کی سہولت کے لئے ہر ممکن کوشش، صحافیوں کے لئے ہیلتھ انسورنش،صحافیوں کی رہائش کے لئے پتر کارکالونی کا قیام ، صحافیوں کو حکومت سے ایوارڈ دلانا، نئے صحافیوں کے لئے تربیتی کورسس اور انکی صلاحیتوں ک واجاگر کرنا۔اردو گگن کے مالک و مدیر مشیر انصاری نے اپنی گرانقدر رائے دیتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے فائونڈیشن کو مضبوط کیا جائے۔

    یہ بھی پڑھیں  کسی نے حملہ کیا تو دیں گے منہ توڑ جواب:نائیڈو

    ریاستی گورنر موصوف سے وقت لیکر ان کے خصوصی اختیارات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جائے ۔مولانا عبد السلام خان قاسمی نے کہا کہ پہلے ایک آفس ہو جہاں صحافیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہو تبھی مسائل پر گفتگو اور اسے حل کرنے کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے۔فاروق انصاری نے کہا کہ سب سے پہلے مالی وسائل تلاش کئے جائیں کیونکہ بغیر اس کے فائونڈیشن کوئی کام نہیں کر سکے گا اور فنڈ کے لئے کسی سیاسی لیڈر سے رابطہ ہر گز نہ کی اجائے بلکہ جو غیر سیاسی مگر علم و ادب سے شوق رکھتے ہیں

    یہ بھی پڑھیں  کسی نے حملہ کیا تو دیں گے منہ توڑ جواب:نائیڈو

    ایسے صاحب مال سے رابطہ قائم کیا جائے اسی طرھ یہ بھی مشورے میں آیا کہ ممبر سازی کی جائے اور ایک ممبر سے سالانہ کم سے کم ایک ہزار روپیہ فیس لی جائے اس سے کچھ حد تک کام ہو سکتا ہے۔ہارون افروز ( مدیر روزنامہ صحافت) نے کہا کہ یہ ایک اچھی کوشش ہے مگر اس میں مستقل مزاجی ضروری ہے مسلسل جہر پیہم کے ساتھ کام کیا جائے تو کامیابی ملے ،گی۔فائونڈیشن کے صدر محمد یوسف رانا نے کہا ہم جلد ہی گورنر موصوف کی تاریخ لیکر آگاہ کرینگے اور آئندہ میٹنگ ۱۰ جولائی کو رکھی جائے گی۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  جمال خاشقجی کے قتل معاملہ،’ مْجرم کو اس کے جرم کے مطابق سزا دینا ‘ملکت کا اصول اور عدلیہ کے بنیادی نظام کا حصہ ہے : انسانی حقوق کمیشن

    Latest news

    ہمیں بی جے پی حکومتوں کے جبر کے خلاف ہر محاذ پر لڑنا ہوگا : عمران پرتاپ گڑھی

    آسام: آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے ایک روزہ دورے پر آسام...

    پرینکا سچی کانگریسی ہیں اور ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں : راہل

    نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لکھیم پور کھیری متاثرہ کنبوں کے ارکان سے ملنے...

    بی جی پی کے دورحکومت میں اقلیتی شعبہ سے تعلق رکھنے والے مسلم،سکھ،عیسائی،جین اور دیگر طبقہ ظلم کا شکار ہو رہا ہے : عمران...

    نئی دہلی : سکھ سماج کے زیر اہتمام دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ''ایک نئی پہل'' کے عنوان...

    وزیر نے ڈویژنل کمشنر کے دفتر کا معائنہ کیا اور ذات کے سرٹیفکیٹ میں تاخیر پر افسروں کے خلاف کارروائی کرنے کی وارننگ دی...

    سماجی بہبود کے وزیر راجیندر پال گوتم نے اچانک معائنہ کیا اور ذات کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں تاخیر...

    کیجریوال حکومت اور بی جی پی حکومت رابعہ سیفی کو اِنصاف دلائے : عمران پرتاپ گھڑی

    مرادآباد : آل انڈیا کانگریس کمیٹی شعبۂ اقلیتی کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے دو روزہ دورے کے...

    اقلیتی شعبہ کے قومی صدراور معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی کا شایان شان خیرمقدم

    اہم ذمہ داری ملنے کے بعد پہلی بار مرادآباد آمد پر پھولوں کی بارش،عوام کا اژدہام مرادآباد: کانگریس اقلیتی شعبہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you