رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    جنوبی قطب علاقہ میں اترنے سے دو منٹ پہلے چندریان 2-کا لینڈر سے رابطہ ٹوٹا

    حیدرآباد7:چاند کی سطح سے 2.1کیلومیٹر کی دوری پر چندریان 2کے لینڈر وکرم سے رابطہ ٹوٹ گیا۔ ٹھیک ایک بج کر 53منٹ پر لینڈر وکرم چاند کی سطح پرپہنچنے والا تھاتاہم اس کا رابطہ ٹوٹ گیا۔وکرم لینڈر سے سگنلس کے لئے اسرو کے بنگالورو ہیڈ کوارٹرس میں سائنس دانوں میں کافی تجسس دیکھا گیا۔سائنسدانوں نے اس کے پیامات کا انتظار کیا۔اس کے سگنلس بھیجنے میں تاخیر سے اسرو کے ہیڈکوارٹرس میں موجود تمام افراد فکر مند ہوگئے ۔اسرو کے صدرنشین کے سیون نے وزیراعظم نریندر مودی کو تفصیلات سے واقف کروایا جو اسرو کے ہیڈکوارٹرس میں یہ تاریخی منظر دیکھنے کے لئے موجود تھے ۔بعد ازاں سیون نے اعلان کیا کہ چندریان 2 کے لینڈر سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے ۔ وزیراعظم نریندرمودی نے سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں اتار۔جڑھاؤ آتے رہتے ہیں یہ بھی سائنسدانوں کا ایک بڑا کارنامہ ہے اور ملک اس پرفخرکرتاہے ۔ محنت نے ہمیں بہت کچھ سکھایا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہرکی ہے کہ اس مرتبہ پھرلینڈر وکرم سے رابطہ شروع ہوجائیگا۔ انہوں نے سائنسدانوں سے نیک تمناؤں کا اظہارکیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ مودی نے کہا کہ سائنسدانوں کی خدمات کافی بہتررہی ہے یہ خدمات سائنس اور انسانیت کے لیے ہیں۔ہم آپ سے سیکھ رہے ہیں۔ہمیں امید ہے کہ آگے بھی یہ سفر جاری رہے گا۔ میں پوری طرح آپ کے ساتھ ہوں۔

    یہ بھی پڑھیں  لاک ڈاؤن سے درپیش خطرات 21 دن تک ملک گیر کرفیو پر اٹھتے ہوئے سوالات

    ہمت سے چلیں آگے بھی کوشش کرتے رہیں۔آپ سے ملک کو خوشی ہوگی۔ مودی نے اسکولی طلبہ سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ایک طالب علم کے سوال پر مودی نے کہا کہ نشانے کے حصول کے لیے اسے چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کرنا چاہیے اور ناامید نہیں ہوناچاہیے ۔وزیراعظم نے طلبہ سے خوشگوار انداز میں بات چیت اور انہیں آٹو گراف بھی دیا۔ جب ایک طالب علم نے مودی سے کہا کہ وہ صدرجمہوریہ بننا چاہتاہے تو مودی نے اس پوچھا کہ وہ وزیراعظم کیوں نہیں بننا چاہتا؟چندریان 2کے ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو)کی جانب سے اعلان کے بعد سے ہی یہ ایک باوقار مشن رہا جس کے ذریعہ چاند کے جنوبی قطب علاقہ میں اترنے کی کوشش کی گئی تاہم چاند کی سطح سے چند کیلو میٹر کی دوری پر ہی چندریان مشن 2کے لینڈر سے رابطہ ٹوٹ گیا۔ اسرو کے صدرنشین کے سیون نے اس مشن کے آخری 15منٹوں کو دہشت کے 15منٹ قرار دیا تھا جب لینڈر وکرم اپنے طورپر کام کرپاتا کیونکہ زمین سے اس کی رہنمائی یا کنٹرول ختم ہوجاتا۔کل شب ان 15منٹوں میں پوری ٹیم جوش وجذبہ سے سرشار تھی تاہم چا ند کی سطح سے چند کیلو میٹر کی دوری پر ہی چندریان مشن 2کے لینڈر سے رابطہ ٹوٹ گیاجس پر تمام کو مایوسی ہاتھ لگی۔

    یہ بھی پڑھیں  تیز گیند باز ہونے کے علاوہ بلے بازی میں بھی جوہر دکھاتے تھےاجیت اگرکر

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  مرکزی یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ساتھ حکومت کے امتیازی سلوک پر رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے کیا افسوس کا اظہار

    Latest news

    ارجن سنگھ افواہیں پھیلارہے ہیں، میں مرنا پسند کروں گا مگر بی جے پی میں شامل نہیں ہوسکتا : سوگت رائے

    نئی دہلی : بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ کے ذریعہ ترنمول کانگریس کے پانچ ممبران پارلیمنٹ...

    کورونا کے بچاؤ کے لیے ہاتھ جوڑ کر التجا نہیں ماننے پر سختی : منیش سسودیا

    نئی دہلی : نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے آج پتپڑ گنج میں مسک کی تقسیم اور معاشرتی فاصلے...

    دفتر اور عملہ کی کمی کی وجہ سے ، کمیشن کے صدر کبھی کبھی کانفرنس روم میں آکر بیٹھ جاتے ہیں: آتشی

    نئی دہلی : سینئر رہنما اور عام آدمی پارٹی کی ایم ایل اے آتشی نے کہا کہ مرکزی حکومت...

    کانگریس کی ‘خاموشی’ اور ‘گپکاراعلامیہ’ خاندانی اور تباہ کن سیاست کے لئے ‘اعلان مرگ’ ثابت ہوگا : مختار عباس نقوی

    کپوارہ: بی جے پی کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ کانگریس کی 'خاموشی'...

    امانت اللہ خان تیسری مرتبہ وقف بورڈ کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

    دہلی وقف بورڈ کے آفس میں ممبران اور بورڈ عملہ نے کیا شاندار استقبال،دہلی کی عوام اور وزیر اعلی...

    دہلی میں آئی سی یو بیڈ کی تھوڑی کمی ہے ، ہم ہر اسپتال کو جنگی بنیادوں پر دیکھ رہے ہیں اور آئی...

    نئی دہلی : وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج ڈی ڈی یو کا دورہ کیا اور وہاں کوویڈ کی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you