رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    بی جے پی کے دورحکومت میں ملک کی خواتین و بیٹیاں انصاف کے لئے در در بھٹک رہی ہیں

    کانگریس ہیڈ کوارٹر 24 اکبر روڈ پر کانگریس خواتین کے زیر اہتمام منعقدہ یوم خواتین کے موقع پرعمران پرتاپ گڑھی کا اظہار خیال

    نئی دہلی (پریس ریلیز/ہند نیوز بیورو )آج بی جے پی کے دور اقتدار میں ملک کی بیٹیاں اور خواتین قطعی محفوظ نہیں ہیں اور ان کے دور حکومت میں ملک کی خواتین انصاف کے لئے در در بھٹک رہی ہیں لیکن ملک کی بییٹیوں کو پھر بھی انصاف نہیں مل رہا ہے۔ان خیالات کا اظہارآل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی نے کانگریس ہیڈ کوارٹر 24 اکبر روڈ پر کانگریس خواتین کے زیر اہتمام منعقدہ یوم خواتین کے موقع پر کیا۔عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ گذشتہ سال جس طرح اترپردیش کے ہاتھرس میں ایک بیٹی کو جنسی زیادتی(عصمت دری) کے بعد بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا گیا تھا

    اس کے والدین اپنی بیٹی کو انصاف دلانے کے لئے کوشش کر رہے تھے لیکن اتر پردیش کی بی جے پی سرکار نے متاثرہ کے اہل خانہ پر جس طرح پولیسہ آتنگ برپا کیا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔متاثرہ کے اہل خانہ کو نظر بند کیا گیا انہیں کسی سے بھی نہیں ملنے دیا گیا اور پھر اس ہاتھرس کی بیٹی کو انصاف دلانے کی جو لڑائی پرینکا گاندھی اور راہل گاندھی نے لڑی وہ جگ ظاہر ہے۔انہوں نے کہا کہ پرینکا گاندھی جی کو جس طریقے سے ہاتھرس کی بیٹی کے اہل خانہ کے گھر جانے سے پولس کے ذریعہ روکا گیا وہ بی جے پی حکومت کی خواتین مخالف ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے۔قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ بی جے پی کے خود کتنے سیاسی رہنما عصمت دری جیسے معاملوں میں ملوس ہوکر گرفتار ہو چکے ہیں ان خواتین کو انصاف دلانے کی لڑائی بھی کانگریس ہی لڑ رہی ہے

    یہ بھی پڑھیں  متعصب میڈیا پر لگام کسنے کو لیکر ہماری قانونی جدوجہد مثبت نتیجہ آنے تک جاری رہے گی : مولانا ارشدمدنی

    لیکن بی جے پی حکومت اپنے ایسے لیڈران کے لئے ہمدردی و پشت پناہی کئے ہوئے ان کے خلاف نہ صرف ایف آئی آر ہونے دیتی ہے بلکہ انہیں قانونی شکنجے سے بچانے کے لئے بھر پور کوشش کر رہی ہے جس سے وہ مجرم جیل جانے سے بچ سکیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس ملک کی بیٹیوں اور خواتین کا دل سے احترام کرتی ہے جس طرح کانگریس نے اپنے دور اقتدار میں خواتین کو صرف برابری کی بات نہیں کی بلکہ انہیں حصہ داری دے کر عملی جامہ پہنایاجس کی مثال کانگریس نے پرتبھا پاٹل کو خاتون اول کے طور پر صدر جمہوریہ کی نشست پر بٹھا کر دی،اس کے علاوہ انگنت خواتین کو کانگریس نے دیگر محکموں میں قومی صدر جیسے اہم عہدے پر سرفراز کر ان کی عزت افضائی کرکے تاجپوشی کی۔عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ نربھیا کانڈ کے بعد کانگریس نے اپنے دور اقتدار میں خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے قانون میں تبدیلی کرکے اسے اور سخت بنایا تاکہ ملک کی خواتین اور بیٹیاں محفوظ رہ سکیں۔

    یہ بھی پڑھیں  جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ’’ افغانستان کی امن کاروائی میں موجودہ حالات: نظریۂ امن کی رو سے اطلاع‘‘ کے موضوع پر توسیعی خطبے کا انعقاد
    یہ بھی پڑھیں  کورونا وائرس : نظام الدین مرکز سے منسلک 9 افراد ہلاک، 24 متاثر

    اس موقع پر عمران پرتاپ گڑھی نے خواتین کانگریس کی صدر نیٹا ڈیسوزا کو مبارکباد دیتے کہا کہ آج خواتین کے اس پروگرام میں کانگریس ہیڈکواٹر کے ساتھ ساتھ پوری دہلی کو گلزار بن گئی ہے۔عمران پرتاپ گڑھی نے ملک کے کونے کونے سے آئیں تمام خواتین لیڈران و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ لوگ جس طرح بی جے پی اور آر ایس ایس کی خواتین مخالف اور عام جنتا کیخلاف سڑکوں پر لڑائی لڑ رہی ہیں،پولس کی لاٹھیا کھا رہی ہیں اور اپنا خون بہا رہی ہیں اس کے لئے آپ سب مبارکباد کی مستحق ہیں آپ کی یہ قربانی بیکار نہیں جائے گی اور جلد ہی بی جے پی کی اس ملک سے بدائی ہو جائے گی۔عمران پرتاپ گڑھی نے یقین دلایا کہ اگر خواتین کے حق کی لڑائی میں اور ملک کی بیٹیوں کے حق کی لڑائی میں کبھی بھی ہم سے تعاون مانگا جائے گا تو وہ اور انکا اقلیتی شعبہ ان کا ساتھ دینے کے لئے ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا نظر آئیگا۔

    یہ بھی پڑھیں  شہریت ترمیمی قانون : سپریم کورٹ نے سی اے اے ، این پی آر پرعارضی پابندی سے انکار 4 ہفتے میں مرکز سے مانگا جواب
    یہ بھی پڑھیں  آپ کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے سیلم پور، کونڈلی اور تریلوکپوری میں آپ کے امیدواروں کے حق میں روڈ شو کرکے عوام سے حمایت حاصل کی

    آل انڈیا کانگریس خواتین سیل کی عہدداران و ممبران نے یوم خواتین کے موقع پر عمران پرتاپ گڑھی سے خصوصی ملاقات کی اور سبھی نے ملک میں بڑھتی ہوئی مینگائی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس مینگائی کی وجہ سے ہمارا جینا دشوار ہو گیا ہے اور گھر چلانا مشکل ہو گیا ہے،جس سے ملک کاغریب اور متواسط طبقہ بے حد متاثر ہو رہا ہے۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    ہمیں بی جے پی حکومتوں کے جبر کے خلاف ہر محاذ پر لڑنا ہوگا : عمران پرتاپ گڑھی

    آسام: آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے ایک روزہ دورے پر آسام...

    پرینکا سچی کانگریسی ہیں اور ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں : راہل

    نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لکھیم پور کھیری متاثرہ کنبوں کے ارکان سے ملنے...

    بی جی پی کے دورحکومت میں اقلیتی شعبہ سے تعلق رکھنے والے مسلم،سکھ،عیسائی،جین اور دیگر طبقہ ظلم کا شکار ہو رہا ہے : عمران...

    نئی دہلی : سکھ سماج کے زیر اہتمام دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ''ایک نئی پہل'' کے عنوان...

    وزیر نے ڈویژنل کمشنر کے دفتر کا معائنہ کیا اور ذات کے سرٹیفکیٹ میں تاخیر پر افسروں کے خلاف کارروائی کرنے کی وارننگ دی...

    سماجی بہبود کے وزیر راجیندر پال گوتم نے اچانک معائنہ کیا اور ذات کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں تاخیر...

    کیجریوال حکومت اور بی جی پی حکومت رابعہ سیفی کو اِنصاف دلائے : عمران پرتاپ گھڑی

    مرادآباد : آل انڈیا کانگریس کمیٹی شعبۂ اقلیتی کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے دو روزہ دورے کے...

    اقلیتی شعبہ کے قومی صدراور معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی کا شایان شان خیرمقدم

    اہم ذمہ داری ملنے کے بعد پہلی بار مرادآباد آمد پر پھولوں کی بارش،عوام کا اژدہام مرادآباد: کانگریس اقلیتی شعبہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you