رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    مرکزی وزیر آیوش نے سی سی آر یو ایم کا دورہ کیا اور تحقیقی کاموں کی پذیرائی کی

    نئی دہلی : وزارت آیوش اور وزارت بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی راستوں کے کابینی وزیر جناب سروانند سونوال نے 18ستمبر،2021کو نئی دہلی کے جنک پوری واقع سنٹرل کونسل کمپاونڈ بلڈنگ کمپلیکس(سی سی سی بی سی)میں سنٹرل کونسل فار ریسرچ ان یونانی میڈیسن (سی سی آر یو ایم) اور دیگر چار ریسرچ کونسل اور دو نیشنل کمیشن کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر وزیر موصوف جناب سونوال نے کہا کہ آیوش غذا کو ملک بھر میں فروغ دیا جانا چاہئے۔ اس سے نوجوانوں کو جنک فوڈ کی بیماریوں سے بچانے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے زمینی سطح تک لوگوں کی حصہ داری پر زور دیا۔وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ موثر تبدیلی کیلئے باہمی تعاون اور جہدمسلسل کی ضرورت ہے۔
    درران گفتگو وزارت آیوش کے سکریٹری وید راجیش کوٹیچا نے کہا کہ اہلیت کی تعمیرپر خاص توجہ سبھی کونسل کی اولین ترجیحات میں ہونی چاہیے اور ہماری تمام ریسرچ کونسل کو ایسا لائحہ عمل تیارکرنا چاہئے جس سے تمام ملحقہ اداروں کو آزادی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے۔

    یہ بھی پڑھیں  مجھے یقین ہے کہ تمام لوگ عام آدمی پارٹی کے خاندان میں شامل ہوکر تنظیم کو مستحکم کریں گے اور معاشرے کے لئے بہتر کام کریں گے : سنجے سنگھ

    وزیر موصوف نے تحقیقی سرگرمیوں کے بارے میں سی سی آر یو ایم کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر عاصم علی خان اور سینئر افسران کے ساتھ گفتگو کی اور کونسل کے کاموں اور تحقیقی کاوشوں کی ستائش کی۔ انہوں نے سری نگر میں سی سی آر یو ایم کے تحقیقی مرکز کی خاص طور پر تعریف کی جس کا انہوں نے گذشتہ ہفتہ دورہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ وزیر موصوف نے سی سی آر یو ایم لائبریری کا دورہ کیا اور انہیں تقریبا ًدوسو مخطوطات اور سترہ ہزار سائنسی دستاویزات کے بارے میں جانکاری دی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں  صدر کا طرز عمل مشاورت کے دستور سے میل نہیں کھاتا

    وزیر موصوف کو سی سی آر یو ایم کی سائنسی سرگرمیوں اور اشاعتوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ وزیر موصوف نے کونسل کی تحقیقی اشاعتوں میں اپنی گہری دلچسپی دکھائی۔اس موقع پر جناب وزیر موصوف نے سی سی سی بی سی کے احاطے میں سبھی دفاتر کے افسران اور سائنس دانوں سے بھی گفتگو کی۔

    یہ بھی پڑھیں  ہم سب کو ڈینگو کو شکست دینے کیلئے بننا ہوگا چمپئن

    اس موقع پر جناب پرمود کمار پاٹھک، اسپیشل سکریٹری، وزارت آیوش، محترمہ کویتا گرگ، جوائنٹ سکریٹری، وزارت آیوش اور جناب ڈی سنتھل پانڈیان، جوائنٹ سکریٹری، وزارت آیوش، پروفیسر عاصم علی خان، ڈائریکٹر جنرل سی سی آر یو ایم و ایڈوائزر (یونانی) وزارت آیوش، ڈاکٹر این شری کانت، ڈائریکٹر جنرل کونسل فار ریسرچ ان ایورویدا سائنس، ڈاکٹر انل کھرانا، ڈائریکٹر جنرل سنٹرل کونسل فار ریسرچ ان ہومیوپیتھی و چیئرمین نیشنل کمیشن فار ہومیوپیتھی، وید جینت دیو پوجاری، چیئرمین نینشنل کمیشن فار انڈین سسٹم فار میڈیسن، ڈاکٹر راگھوندرراو، ڈائریکٹر سنٹرل کونسل فار ریسرچ ان یوگا اینڈ نیچروپیتھی،ڈاکٹر منوجن نیساری، ایڈوائزر(ایورویدا) وزارت آیوش و دیگر موجود تھے۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  یہ شرم کی بات ہے کہ بی جے پی کہہ رہی ہے کہ ہم اپنے کارکنوں کو گھر گھر بھیجیں گے اور لوگوں کو بتائیں گے کہ ایل جی کا راج بہتر ہے: سوربھ بھاردواج

    Latest news

    ہمیں بی جے پی حکومتوں کے جبر کے خلاف ہر محاذ پر لڑنا ہوگا : عمران پرتاپ گڑھی

    آسام: آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے ایک روزہ دورے پر آسام...

    پرینکا سچی کانگریسی ہیں اور ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں : راہل

    نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لکھیم پور کھیری متاثرہ کنبوں کے ارکان سے ملنے...

    بی جی پی کے دورحکومت میں اقلیتی شعبہ سے تعلق رکھنے والے مسلم،سکھ،عیسائی،جین اور دیگر طبقہ ظلم کا شکار ہو رہا ہے : عمران...

    نئی دہلی : سکھ سماج کے زیر اہتمام دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ''ایک نئی پہل'' کے عنوان...

    وزیر نے ڈویژنل کمشنر کے دفتر کا معائنہ کیا اور ذات کے سرٹیفکیٹ میں تاخیر پر افسروں کے خلاف کارروائی کرنے کی وارننگ دی...

    سماجی بہبود کے وزیر راجیندر پال گوتم نے اچانک معائنہ کیا اور ذات کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں تاخیر...

    کیجریوال حکومت اور بی جی پی حکومت رابعہ سیفی کو اِنصاف دلائے : عمران پرتاپ گھڑی

    مرادآباد : آل انڈیا کانگریس کمیٹی شعبۂ اقلیتی کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے دو روزہ دورے کے...

    اقلیتی شعبہ کے قومی صدراور معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی کا شایان شان خیرمقدم

    اہم ذمہ داری ملنے کے بعد پہلی بار مرادآباد آمد پر پھولوں کی بارش،عوام کا اژدہام مرادآباد: کانگریس اقلیتی شعبہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you