رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    جامعہ طالبہ کا سی اے اے خلاف مظاہرہ :شرپسند شخص نے چلائی گولی، طالب علم زخمی

    نئی دہلی :جس وقت شرپسند شخص کے ذریعہ گولی چلائی گئی، اسی جگہ درجنوں پولس اہلکار بھی موجود تھے۔ پولس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے ضروری پوچھ تاچھ ہو رہی ہے۔

    شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف احتجاجی مظاہرے پورے ملک میں جاری ہیں اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا بھی گزشتہ ایک مہینے سے یونیورسٹی کیمپس کے باہر پرامن مظاہرہ کر رہے ہیں۔ 30 جنوری کو جب یہ مظاہرہ یونیورسٹی احاطہ کے باہر پرامن طریقے سے جاری تھا تو ایک شرپسند شخص نے اچانک کٹّا لہرانا شروع کر دیا درجنوں پولس اہلکار کی موجودگی میں بے خوف انداز میں گولی چلا کر ایک طالب علم کو زخمی کر دیا۔ زخمی طالب علم اس وقت جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قریب ہولی فیملی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  کورونا کے پیش نظر شب برات کے لئے محکمہ داخلہ کی جانب سے گائیڈ لائنس جاری

    میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق زخمی کا نام شاداب ہے اور وہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ماس کمیونکیشن کا طالب علم ہے۔ میڈیا میں آ رہی خبروں کے مطابق گولی چلانے والے کی بھی شناخت ہو چکی ہے اور اس کا نام گوپال ہے جسے پولس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولس نے اس سلسلے میں زیادہ جانکاری میڈیا کو نہیں دی ہے اور صرف اتنا کہا ہے کہ اسے گرفتار کر لیا گیا ہے اور پوچھ تاچھ ہو رہی ہے تاکہ ضروری کارروائی کی جا سکے۔

    یہ بھی پڑھیں  جمہوریت میں اپوزیشن کا احترام کیا جانا چاہئے : اسدالدین اویسی

    گولی چلانے والے نوجوان نے اس واقعہ سے قبل جس طرح کی زبان استعمال کی، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ہندوتوا ذہنیت کا حامل ہے۔ جو ویڈیو سامنے آیا ہے اس میں ’ہندوستان زندہ باد‘، ’دہلی پولس زندہ باد‘ کا نعرہ لگایا اور پھر ’یہ لو آزادی‘ کہتے ہوئے فائرنگ کر دی۔ وہ لگاتار لوگوں کو دھمکی دیتا ہوا بھی نظر آیا۔ واقعہ پیش آنے کے بعد پولس اسے گرفتار کر کے نیو فرینڈس کالونی تھانہ لے گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  گنگوار ، نشنک ، دیبوشری اورگوڈا کا مرکزی کابینہ سے استعفیٰ

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    مرکزی وزیر آیوش نے سی سی آر یو ایم کا دورہ کیا اور تحقیقی کاموں کی پذیرائی کی

    نئی دہلی : وزارت آیوش اور وزارت بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی راستوں کے کابینی وزیر جناب سروانند سونوال...

    کرناٹک میں سیلاب سے بے گھر ہوئے لوگوں کو بھی جمعیۃعلماء ہند نے فراہم کیا آشیانہ

    ہندوستان میں اسلام حملہ آوروں سے نہیں مسلم تاجروں کے ذریعہ پہنچا ، ملک میں اقتدارکے لئے ہورہی ہے...

    عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے کے 24 گھنٹوں میں یوپی کے عوام کو 300 یونٹ بجلی مفت ملے گی: منیش سسودیا

    لکھنؤ / نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے حوالے سے ایک...

    بی جے پی کے دورحکومت میں ملک کی خواتین و بیٹیاں انصاف کے لئے در در بھٹک رہی ہیں

    کانگریس ہیڈ کوارٹر 24 اکبر روڈ پر کانگریس خواتین کے زیر اہتمام منعقدہ یوم خواتین کے موقع پرعمران پرتاپ...

    تبلیغی جماعت کے مرکز ’ نظام الدین‘ کو ہمیشہ کے لئے تو بند نہیں کیا جا سکتا : عدالت

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے دہلی ہائی کورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ سال جو تبلیغی جماعت کے...

    بی جے پی اور یوگی حکومت نہ تو آم کی ہے اور نہ ہی رام کی، انہوں نے رام مندر کے چندے میں بھی...

    ایودھیا/نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے منگل کو پارٹی کے سینئر لیڈر اور دہلی کے نائب وزیر اعلی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you