رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    غیر اعلانیہ ترجمان نے بی جے پی کی مدد کے لئے وہپ جاری کیا : پرینکا

    لکھنؤ: راجستھان میں سیاسی رشہ کشی کے درمیان اشوک گہلوت حکومت کے خلاف ووٹ کرنے کی بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کی جانب سے جاری وہپ پر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بی ایس پی سپریمو مایاوتی کا نام لئے بغیر نہ صرف انہیں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کا غیر اعلانیہ ترجمان قرار دیا بلکہ اسے جمہوریت اور آئین کاقتل کرنے والوں کوکلین چٹ دینے کے مترادف بتایا۔

    محترمہ واڈرا نے منگل کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا’بی جے پی کے غیر اعلانیہ ترجمان نے بی جے پی کی مدد کے لئے وہپ جاری کیا ہے لیکن یہ صرف وہپ نہیں ہے کہ بلکہ جمہوریت اور آئین کا قتل کرنے والوں کو کلین چٹ بھی ہے ‘۔

    اس سے قبل پیر کو بی ایس پی جنرل سکریٹری ستیش مشرا نے راجستھان میں اپنے سبھی 6اراکین اسمبلی کو وہپ جاری کر کے کااراکین کو ہدایت دی ہے کہ کانگریس حکومت کی جانب سے لائے جانے والے تحریک اعتماد کے خلاف ووٹ کریں۔

    یہ بھی پڑھیں  راہل گاندھی نے نوبل انعام پانے والے ابھیجیت بنرجی پر پیوش گوئل کے تبصرہ پر کسا طنز

    وہپ میں صاف طور سے سے لکھا ہے کہ اگر کوئی بھی رکن اسمبلی وہپ کی خلاف ورزی کرتا ہے تو ان کی رکنیت ختم کی جاسکتی ہے ۔ پارٹی نے سبھی چھ اراکین کے علاوہ گورنر کلراج مشرا اور اسمبلی اسپیکر سی پی جوشی کو بھی خط بھیجا ہے کہ 10ویں فہرست کے مطابق کسی بھی نیشنل پارٹی کاانضمام ریاستی سطح پر نہیں ہوسکتا ہے کیونکہ سبھی اراکین نے بی ایس پی کے نشان پر انتخاب میں حصہ لیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں  آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے زیر اہتمام مولانا ابوالکلام آزاد کے 133 ویں یوم پیدائش کے موقع پر قومی سمینار کا انعقاد

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    میرٹ کی بنیادپر منتخب ہونے والے 670طلباء میں ہندوطلباء بھی شامل

    تعلیمی سال 2021-2022کے لئے جمعیۃعلماء ہند کے وظائف جاری ، مذہب سے اوپر اٹھ کر کام کرنا تو جمعیۃعلماء...

    آدیش گپتا نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر ایم سی ڈی کی زمین پر اپنا سیاسی دفتر بنایا: درگیش پاٹھک

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی...

    مغربی يو پی : راشٹریہ لوک دل اور سماج وادی پارٹی اتحاد کتنا مضبوط ؟

    مغربی یوپی : مظفر نگر فسادات کے بعد مغربی یوپی میں بالخصوص پوری ریاست میں بالعموم فرقہ واریت اور...

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you