رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    اردو اکادمی دہلی ، دہلی ای۔ لرننگ کورس جلد شروع کرے: منیش سسودیا

    اردو اکادمی، دہلی کی دہلی سیکریٹریٹ میں منعقدگورننگ کونسل کی میٹنگ میں کئی اہم تجاویز پیش

    نئی دہلی : اردو اکادمی، دہلی کی نو تشکیل شدہ گورننگ کونسل کی پہلی میٹنگ کا دہلی سیکریٹریٹ میں انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعلیٰ اور اکادمی کے چیئرمین جناب منیش سسودیا نے اردو اکادمی کے سابقہ تہذیبی و ثقافتی پروگراموں کی ستائش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ آج سوشل میڈیا کا زمانہ ہے اس لیے بہت جلد اکادمی میں سوشل میڈیا کا شعبہ قائم کیا جائے

    جس کے تحت اکادمی کے تہذیبی و ثقافتی پروگراموں میں اہم شعراکے اشعار اور ادیبوں کے تعمیری و تحقیقی منتخب جملے سوشل میڈیا کی مختلف سائٹس جیسے فیس بک، واٹس ایپ، انسٹا گرام اور ٹوئیٹر پر روزانہ اپلو ڈکیے جائیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ تمام کام اکادمی کی خصوصی ویب سائٹ کے ذریعہ فروغ دیا جائے۔ جناب منیش سسودیا نے آگے کہا کہ اردو خواندگی مراکز اور اردو سرٹیفکیٹ کورسیز کو بھی ای لرننگ سے جوڑا جائے۔ہماری کوشش ہے کہ اردو اکادمی جس طرح سے ہندوستان کی دیگر اکادمیوں میں اپنا ایک ممتاز مقام رکھتی ہے اسی طرح سوشل میڈیا کے شعبے میں بھی اس کو وہی مقام ملے۔

    یہ بھی پڑھیں  ہریانہ حکومت نے دہلی کی پانی کی فراہمی میں ایک بار پھر کمی کردی ہے ، جس کی وجہ سے دہلی میں پانی کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے: راگھو چڈھا

    اردو اکادمی ، دہلی اپنی مطبوعات کے ساتھ ساتھ دنیا کی دوسری اہم اردو کتابوں کو بھی ای بک سسٹم کے ذریعہ اکادمی کی ویب سائٹ سے جوڑا جائے یہ کام اکادمی کی دارا شکوہ لائبریری کے ڈیجیٹل ہونے کے ساتھ ساتھ آگے بڑھایا جائے تاکہ دنیا میں کہیں بھی بیٹھے ہوئے اردو کے چاہنے والے ان کتابوں سے فیض یاب ہوسکیں۔

    یہ بھی پڑھیں  سی سی ٹی وی سے کی جا رہی ہے کی شناخت 250 سے زیادہ لوگوں پر قومی سلامتی ایکٹ کی تیاری

    اس موقع پر اکادمی کے وائس چیئرمین حاجی تاج محمد نے ممبرانِ گورننگ کونسل کے مشورے سے چند تجاویز چیئرمین اکادمی جناب منیش سسودیا کے سامنے پیش کیں جیسے اکادمی میں جو جگہیں خالی ہیں انھیں جلد از جلد پُر کرایا جائے اور کئی سالوں سے عارضی طور پر کام کررہے ملازمین کو ریگولر کیا جائے،اردو کے فروغ کے لیے اردو خواندگی کے مراکز جلدکھولے جائیں اوراردو زبان کی ترقی کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈ مہیا کرایاجائے۔ شاعروں، ادیبوں اور صحافیوں کی پنشن کے لیے نئی درخواستوں پر غورکیا جائے۔ اردو اخبارات کو اشتہار ات کے لیے ذریعہ اہم موقعوںپر تعاون دیاجائے۔ مشاعرہ جشنِ آزادی کی اجازت دی جائے اور اردو اساتذہ کی اسامیوں کے امیدواروں کی تیاری کے لیے آن لائن ٹریننگ کا انتظام کرایا جائے ۔

    یہ بھی پڑھیں  آج کسان ایم ایس پی کی لڑائی لڑ رہے ہیں ، وہ جانتے ہیں کہ تین زرعی قوانین کے نفاذ کے بعد کتنا تکلیف ہوگی: گوپال رائے

    میٹنگ میں جناب منیش سسودیا کے علاوہ سکریٹری فن ، ثقافت و السنہ محترمہ سواتی شرما، ڈپٹی سکریٹری فائنانس جناب رویندرکمار۔، اکادمی کے وائس چیئرمین حاجی تاج محمد، سکریٹری اکادمی محمد اے عابد، نائب وزیراعلیٰ کی او ایس ڈی محترمہ ابھینندیتا ماتھر، ممبران گورننگ کونسل میں جناب جاوید رحمانی، جناب مستقیم خان، جناب عبدالماجد نظامی،جناب اسرار قریشی،جناب جاوید خاں،جناب رفعت علی زیدی،جناب منّے خاں،جناب عظیم اللہ شمسی،جناب سلیم صدیقی،محترمہ رخسانہ خان،جناب سلیم چودھری،محترمہ شبانہ بانو،جناب محمد شکیل،جناب عین الحق،جناب محمد ضیاء اللہ،جناب محمود خان،محترمہ رخشی حسن،محترمہ نکہت پروین،جناب محمد شاداب،جناب شیخ فاروق زماں،جناب محمد نفیس منصوری بھی موجود تھے۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  سوشل میڈیا سے آدھارکوجوڑنے کا معاملہ:مرکزکچھ نہیں کریگاتوعدالت کریگی فیصلہ:سپریم کورٹ

    Latest news

    مرکزی وزیر آیوش نے سی سی آر یو ایم کا دورہ کیا اور تحقیقی کاموں کی پذیرائی کی

    نئی دہلی : وزارت آیوش اور وزارت بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی راستوں کے کابینی وزیر جناب سروانند سونوال...

    کرناٹک میں سیلاب سے بے گھر ہوئے لوگوں کو بھی جمعیۃعلماء ہند نے فراہم کیا آشیانہ

    ہندوستان میں اسلام حملہ آوروں سے نہیں مسلم تاجروں کے ذریعہ پہنچا ، ملک میں اقتدارکے لئے ہورہی ہے...

    عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے کے 24 گھنٹوں میں یوپی کے عوام کو 300 یونٹ بجلی مفت ملے گی: منیش سسودیا

    لکھنؤ / نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے حوالے سے ایک...

    بی جے پی کے دورحکومت میں ملک کی خواتین و بیٹیاں انصاف کے لئے در در بھٹک رہی ہیں

    کانگریس ہیڈ کوارٹر 24 اکبر روڈ پر کانگریس خواتین کے زیر اہتمام منعقدہ یوم خواتین کے موقع پرعمران پرتاپ...

    تبلیغی جماعت کے مرکز ’ نظام الدین‘ کو ہمیشہ کے لئے تو بند نہیں کیا جا سکتا : عدالت

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے دہلی ہائی کورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ سال جو تبلیغی جماعت کے...

    بی جے پی اور یوگی حکومت نہ تو آم کی ہے اور نہ ہی رام کی، انہوں نے رام مندر کے چندے میں بھی...

    ایودھیا/نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے منگل کو پارٹی کے سینئر لیڈر اور دہلی کے نائب وزیر اعلی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you