رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    اتر پردیش القاعدہ معاملہ ، دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار دونوں ملزمین کو جمعیۃ علماء ہند قانونی امداد فراہم کریگی

    مسلم نوجوانوں کی زندگیوں کو تباہ وبربادکرنے کے لئے دہشت گردی کو ایک ہتھیارکے طورپر استعمال کرنے کا سلسلہ بدستورجاری،بے گناہ مسلمانوں کی باعزت رہائی تک ہماری قانونی جدوجہد جاری رہے گی، مولانا ارشدمدنی

    نئی دہلی : 12 جولائی کو اتر پردیش اے ٹی ایس کی جانب سے القاعدہ کے رکن ہونے کے الزامات کے تحت گرفتار دو مسلم نوجوانوں کو قانونی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ جمعیۃ علماء ہند نے کیا ہے، اس تعلق سے گرفتار شدگا ن کے اہل خانہ نے جمعیۃ علماء ہندسے قانونی امداد طلب کی ہے۔اس ضمن میں جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے کہا کہ ملزمین کے اہل خانہ کی جانب سے قانونی امداد کی درخواست موصول ہونے اور صدر جمعیۃ علماء ہند حضر مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر ملزمین کو قانونی امداد فراہم کی جائے گی اورملزمین کے دفاع میں ایڈوکیٹ فرقان خان کو مقرر کیا گیا ہے

    یہ بھی پڑھیں  عراق : احتجاجی مظاہروں میں 31 افراد کی ہلاکتوں پر عوام میں غم و غصہ

    اور انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عدالت سے مقدمہ کے متعلق دستاویزات کو نکالے جس میں ریمانڈ رپورٹ، ایف آئی آر کی نقل و دیگر شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ فی الحال ملزمین پولس تحویل میں ہیں اور مقدمہ کی اگلی سماعت ملزمین کے دفاع میں ایڈوکیٹ فرقان عدالت میں حاضر رہیں گے۔گلزار اعظمی نے کہاکہ لکھنؤ کے مشہور و سینئر ایڈوکیٹ محمدشعیب نے بھی جمعیۃ علماء سے ملزمین کا مقدمہ لڑنے کی گذارش کی تھی۔صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا سید ارشدمدنی نے کہا کہ جمعیۃکی کوششوں سے اب تک سیکڑوں نوجوان دہشت گردانہ معاملات میں رہا ہوچکے ہیں جو یہ ثابت کرتاہے

    کہ یہ جانچ ایجنسیاں بے غیر ثبوت کے مذہبی تعصب کی بنیادپر گرفتارکرلیتی ہیں اورایک طویل مدت کے بعد عدالتیں انہیں باعزت بری کردیتی ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ جانچ ایجنسیوں کے اس متعصبانہ رویہ سے مسلم نوجوانوں کے جوماہ وسال بربادہوجاتے ہیں انہیں کون لوٹائے گااسی لئے جمعیۃعلماء ہند نے فاسٹ ٹریک عدالت کا مطالبہ کیا تھا تاکہ جلد ٹرئل ہواگر واقعتا مجرم ہے توسزاملے، اگر بے قصورہے تو انہیں رہاکردیا جائے، مولانا مدنی نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ جمعیۃعلماء ہند دہشت گردانہ معاملات میں مسلمانوں کی باعزت رہائی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،

    یہ بھی پڑھیں  کجریوال نے وہ کام کئے جس کا تصور بھی کسی نے نہیں کیا تھا : عمران حسین
    یہ بھی پڑھیں  بینک یونین نے کی بینکوں کوضم کرنے کی مخالفت

    گلزار اعظمی کے نام تحریر میں ملزم منہاج احمد کے والد سراج احمد نے لکھا ہیکہ ”میرے بیٹے منہاج احمد کو اے ٹی ایس محکمہ کے لوگ صبح سویرے انتہا پسندی کے جرم میں زبردستی گرفتار کرلے گئے، میں خود سرکاری ملازم تھا اور الحمداللہ میری زندگی ہر طرح سے صاف و شفاف ہے اور میں نے اپنے بیٹے کی بہتر پروریش کی ہے میں نے اس کو غلط لوگوں کی سوسائٹی سے دور رکھا، میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ میرے بیٹے کے سلسلہ میں تعاون فرمائیں اور مقدمے کے سلسلے میں میرا بھر پور تعاون فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

    میں اس قابل نہیں ہوں کہ مقدمہ لڑ سکوں، اللہ تعالی آپ سب کو اس کے بدلے اجر عظیم دے گا۔واضح رہے کہ اتر پردیش اے ٹی ایس نے القاعدہ کے نام پر دو مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے اور ان پر ہندوستان میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے کا الزام عائد کیا ہے، گرفتار شدگا ن میں مسیرالدین اور منہاج احمد شامل ہیں، ملزمین کو لکھنؤ سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے قبضہ سے پستول، پریشر کوکر اور ای آئی ڈی دھماکہ خیز مادہ کا دعوی کیا ہے۔یو پی اے ٹی ایس نے دونوں ملزمین عاید کیا ہیکہ وہ القاعدہ کے انصار غزوۃ الہند کے رکن ہونے اور پندرہ اگست کے موقع پر بھیڑ والے علاقوں میں انسانی بموں کا استعمال کرنے والے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں  عالمی یوم التھاب کبد پر طبی کانگریس کی جانب سے سمپوزیم کا انعقاد

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  متعصب میڈیا کے خلاف جمعیۃعلماء ہند کی اہم پٹیشن پر چیف جسٹس حتمی بحث سننے کے لیئے تیار

    Latest news

    میرٹ کی بنیادپر منتخب ہونے والے 670طلباء میں ہندوطلباء بھی شامل

    تعلیمی سال 2021-2022کے لئے جمعیۃعلماء ہند کے وظائف جاری ، مذہب سے اوپر اٹھ کر کام کرنا تو جمعیۃعلماء...

    آدیش گپتا نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر ایم سی ڈی کی زمین پر اپنا سیاسی دفتر بنایا: درگیش پاٹھک

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی...

    مغربی يو پی : راشٹریہ لوک دل اور سماج وادی پارٹی اتحاد کتنا مضبوط ؟

    مغربی یوپی : مظفر نگر فسادات کے بعد مغربی یوپی میں بالخصوص پوری ریاست میں بالعموم فرقہ واریت اور...

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you