رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    اتراکھنڈ : بارش اور برفباری کی مار، چار نیشنل اور ڈیڑھ درجن ہائی وے بند

    دہرادون: اتراکھنڈ میں گزشتہ دو دنوں کی بارش اور برفباری کا قہرہفتہ کے روز بھی جاری ہے۔ ریاست کے کیدارناتھ، بدری ناتھ، گنگوتری اور یمنوتری کے ساتھ منسیاری چکراتا سمیت دیگر اونچی چوٹیوں پر شام تک برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش سے ریاست کو شدیدسردی نے اپنی آغوش میں لے لیا ہے۔ ریاست میںر شی کیش، کیدارناتھ، گنگوتری، یمنوتری، بدری ناتھ سمیت چار قومی شاہرائیں اور ڈیڑھ درجن کے قریب موٹر اور چالیس مزید دگائوںمیں بجلی کی فراہمیمتاثر ہونے معمولات زندگی پر برا اثر پر پڑ رہا ہے۔ وہیں محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹے تک پہاڑی علاقوں میں سرد دن اور ہریدوار اور اودھم سنگھ نگر میں گھنے دھند کو لے کر وارننگ جاری کی ہے۔

    دارالحکومت دہرادون میں ہفتہ کی صبح کا آغاز بادلوں کے ساتھ چمکیلی دھوپ نکلنے سے لوگوں سے سردی سے تھوڑی راحت ملی لیکن دوپہر جاتے جاتے بارش کی بونداباندی شروع ہوکر دیر شام تک درمیانہ رفتار کی جھماجھم بارش اور پریم نگر میں ژالہ باری سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی سے سردی بڑھ گئی۔ شام ہوتے ہوتے مسوری، دھنولٹی ، اولی ، چکرات، اترکاشی ، رودرپریاگ سمیت دیگر اونچی چوٹیوں پر بھی برفباری کا نظارہ دیکھنے کو ملا۔ ایک طرف سیاح جہاں برفباری کا لطف اٹھا رہے ہے، وہیں مقامی لوگوں کو مسائل سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔پتھورا گڑھ کے منسیاری میں ہفتہ صبح سے بارش کے ساتھ برفباری سے تھل-منسیاری ہائی وے ایک بار پھر بند کر دیا ہے۔ کماؤں کی بات کریں تو ردرپر، الموڑاہ ، بھیمتال اور نینی تال میں بارش ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی حکومت ہر قدم پر پوروانچلیس کے ساتھ ہے : دلیپ پانڈے
    یہ بھی پڑھیں  کشمیر میں بند کا 33 واں دن، بڈگام کی طرف جانے والی سڑکیں سیل

    وہیں دوپہر بعد پتھورا گڑھ میں بھی ژالہ باری ہوئی۔ وہیں جوشی مٹھ، گوپیشور، پیپل کوٹی، گھاٹ اور پوکھری میں ژالہ باری ہوئی۔ سری نگر اور کھرسو میں ہفتہ دوپہر بعد تیز بارش سے کڑاکے کی سردی ہے۔ ریاست ایمرجینسی مرکز آپریشنل ڈیپارٹمنٹ کی جانب جاری معلومات میں بتایا گیا ہے کہ ریاست میں مسلسل ہو رہی بارش اور برفباری سے جگہ جگہ ہونے والی لینڈ سلائیڈ سے برا اثر پر پڑ رہا ہے۔ ر شی کیش ۔ کیدارناتھ نیشنل ہائی وے (این ایچ 107 اورر شی کیش گنگوتری قومی شاہراہ این ایچ 108 سکی ٹاپ سے آگے برفباری سے ٹریفک میں رخنہ اندازی ہوئی ہے۔ر شی کیش یمنوتری نیشنل ہائی وے 94 جانکی چٹی تک کھلا ہے جبکہ رشی کیشبدری ناتھ قومی شاہراہ 58 پانڈوکیشور تک کھلا ہے اور آگے خلل پیدا ہوگیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی میٹرو کی گرے لائن کو ہری جھنڈی

    ان تمام راستوں کو کھولنے کا کام جاری ہے۔ ڈیڑھ درجن کے قریب چمولی، اترکاشی، پتھورا گڑھ، ٹہری میں گرامیڈ موٹر بند پڑے ہے، جبکہ ان تمام اضلاع کے چالیس سے زائد گائوں میں برفباری سے بجلی کی فراہمی میں خلل پیدا ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج رات کے ساتھ اتوار کو بھی بارش کے ساتھ برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ میدانی ضلع ہریدوار اور اودھم سنگھ نگر میں صبح کے ساتھ دیر رات گھنی دھند کو لے کر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست کے پہاڑی علاقوں میں سرد دن کو لے کر خاص چوکنا کیا گیا ہے۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  کپل مشرا کے خلاف ملک بھر کے کئی پولیس تھانو ں میں شکایات درج

    Latest news

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کی تعداد اور ان کے خلاف درج مقدمات کی کوئی معلومات نہیں ہے : مرکزی وزیر...

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ اس کے پاس کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے...

    ایم سی ڈی تبدیلی مہم کی تیاری 27 نومبر سے شروع، معلومات اپ لوڈ کرنے کے لیے خصوصی ایپ استعمال کریں گے: گوپال رائے

    نئی دہلی : آپ کے سینئر لیڈر گوپال رائے نے کہا کہ ایم سی ڈی انتخابات کے پیش نظر،...

    بنگلورو پولیس نے منّور فاروقی کو متنازعہ شخص قرار دیا

    بنگلور: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے ایک آڈیٹوریم میں اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کا ایک شو منعقد کیا...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you