رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    روڈ کراس کرتے ہوئے حادثے میں سبزی فروش کی موت

    دیوبند:دیوبند کی نوین منڈی کے سامنے مظفرنگر کے سبزی تاجر کو سڑک پار کرتے وقت ایک تیز رفتار کار نے زبردست ٹکر ماردی ،جس سے سبزی تاجر کی موقع پر ہی دردناک موت ہوگئی، اس حادثہ کے بعد سبزی تاجر کے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا، اطلاع کے بعد پہنچے اہل خانہ بغیر کسی کارروائی کے لاش کو اپنے ساتھ لے گئے۔ تفصیل کے مطابق اتوار کی صبح محمودپورہ مظفرنگر کا 38 سالہ باشندہ ساجد ولد اختر دیوبند میں ہائیوے پر واقع سبزی منڈی سے سبزی خرید نے کے لئے آیا تھا، بتایا جاتاہے کہ ساجد نے بس سے اتر کر جیسے ہی سڑک پار کرنے کی کوشش کی تو اسی دوران مظفرنگر کی جانب سے آنے والی ایک تیز رفتار کار نے اسکو زبردست ٹکر ماردی، ٹکر اتنی زبرست تھی کہ ساجد ہوا میں کئی فٹ تک اچھل گیا، جس کے بعد موقع پر ہی اس کی دردناک موت ہوگئی۔ حادثہ کا منظر کو دیکھ کر چشم دیدوں کی بھی چیخ و پکار نکل گئی، حادثہ کے بعد کار ڈرائیور کار سمیت موقع سے فرار ہوگیا، اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیتے ہوئے واقعہ کی اطلاع ساجد کے اہل خانہ کو دی، ساجد کی موت کی اطلاع پر اہل خانہ میں کہرام مچ گیا اور وہ آناً فاناً دیوبند پہنچ گئے،انہوںنے اس بابت کوئی بھی کارروائی کرنے سے منع کردیا اور لاش کو اپنے ساتھ لے گئے۔

    کوتوالی انچارج نے بتایاکہ متوفی کے اہل خانہ کی جانب سے کوئی تحریر نہیں دی گئی ہے، انہوںنے بتایاکہ اہل خانہ کے کہنے پر لاش کا پنچ نامہ بھر ان کے سپردکردی گئی۔ واضح رہے کہ ساجد مظفرنگر میں ہی سبزی فروخت کرتا تھا اور وہ روز دیوبند کی منڈی سے سبزی لے کرجاتا تھا ،مگر اس کو معلوم نہیں تھا کہ آج وہ زندہ اپنے گھر واپس نہیں جائیگا۔ساجد اپنے گھر میں اکیلا کمانے والاتھا، موقع پر پہنچے اہل خانہ کا رو رو کر برا حال تھا۔ اسٹیٹ ہائیوے پر حادثات کی رفتار تیز ہوگئی ہے، جہاں گزشتہ سال ایکسو اموات اس رو ڈ پر ہوئی ہیں وہیں اب تک اس سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں، نوین منڈی حادثات کا مقام بنا ہواہے، منڈی سے سڑک پارکرنا مشکل ہوگیاہے، یہاں سڑک پار کرتے وقت ابھی تک درجن بھر اموت ہوچکی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی مقامی انتظامیہ اس طرف سے لاپرواہی اور غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے۔ ادھر دیوبند کلسٹھ روڈ پر بائکوںکے آمنے سامنے کے تصادم میں مظفرنگر کے کٹیسرہ کے باشندہ دوبھائی عارف اور راشد شدید زخمی ہوگئے ہیں،وہیں سامنے سے آرہے بائک سوار منجیت ساکن انبہٹہ چاند بھی زخمی ہوگیا، تینوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہائر سینٹر ریفرکردیاگیا۔

    یہ بھی پڑھیں  عام آدمی پارٹی نے کیا’میرا ووٹ کام کو ، سیدھے کیجریوال کو‘ مہم کا آغاز

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  عام آدمی پارٹی نے کیا’میرا ووٹ کام کو ، سیدھے کیجریوال کو‘ مہم کا آغاز

    Latest news

    دس مہینے بعد تعلیمی سرگرمی شروع ہونے سے بچوں کے چہروں پر لوٹی مسکراہٹ

    نئی دہلی: دس مہینے بعد دہلی کے اسکولوں میں محدود ہی سہی لیکن رونقیں واپس لوٹ آئی ہیں۔ کل...

    دہلی فسادات معاملہ،متاثرین کی باز آبادکاری میں مصروف اقلیتی فلاحی کمیٹی

    میٹنگ میں جلد سے جلد زیر التوامعاملات کے نپٹارہ کی افسران کو ہدایت،کچھ معاملات میں دوبارہ سروے کرنے کی...

    بی جے پی کے زیر اقتدار ایم سی ڈی سے نہ صرف دہلی کے لوگ متاثر ہیں، بلکہ ملازمین بھی نالاں ہیں : سوربھ...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے چیف ترجمان سوربھ بھاردواج نے کہا کہ بی جے پی کے زیر...

    راجیندر نگر کے ایم ایل اے راگھو چڈھا نے سوامی دیانند سروودیا کنیا اسکول کا دورہ کیا

    لاک ڈاؤن کے بعد اسکول کھلنے کے بعد سکیورٹی کے تمام انتظامات کردیئے گئے ہیں، طلباء اساتذہ کو N95...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you