رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    سی اے اے کے نام پر تشدد نہیں رکا تو ہندؤوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجائیگا : وی ایچ پی

    نئی دہلی:وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی )نے شہریت (ترمیمی )قانون کے خلاف احتجاج کی آڑ میں مبینہ تشددکی سخت مذمت کرتے ہوئے جمعہ کو متنبہ کیا کہ اس قانون کے خلاف احتجاج کے بہانے ہندؤوں پر حملے نہیں رکے تو سماج کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوسکتاہے ۔وی ایچ پی کے بین الاقوامی سکریٹری جنرل ملند پرانڈے نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ‘‘ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف کیے جارہے مبینہ احتجاج کی آڑمیں پرتشددوارداتیں ملک بھر میں ہورہی ہیں ،جو اب ناقابل برداشت بنتی جارہی ہیں ۔’’انھوں نے کہاکہ‘‘ جھارکھنڈ کے لوہر دگا جیسے علاقوں میں ہندوؤں پر سرے عام جان لیواحملے ہورہے ہیں ،راج دھانی دہلی بھی تشددسے نہیں بچی ۔

    ان مبینہ مظاہروں کی وجہ سے دہلی میں جگہ جگہ لاکھوں لوگوں کے ذریعہ اہم سڑکوں اور پارکوں پر غیر قانونی طریقہ سے نہ صرف قبضے ہورہے ہیں بلکہ مسلم اکثریتی علاقوں میں غیر مسلموں کا جینا مشکل ہوگیاہے ۔’’ انھوں نے یہ بھی کہاکہ جس قانون کا کسی بھی ہندستانی کمیونٹی کی شہریت سے کوئی لینا دینا ہی نہیں ہے ،اس کے نام پر کانگریس سمیت کچھ دیگر اقلیتوں کی نازبرداری کرنے والی سیاسی پارٹیاں اور ہندمخالف طاقتیں عوام کو گمراہ کرنے کا ایک خطرناک کھیل کھیل رہی ہیں جسے بلاتاخیر روک کر انکے خلاف سخت کارروائی کرنا انتہائی ضروری ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  صفائی سروے میں لگاتار چوتھے سال اندور پہلے نمبر پر
    یہ بھی پڑھیں  کمیونسٹ حکومت نے ہٹلر اوراسٹالن کو بھی مات دے دی ہے: سیدشاہنوازحسین

    اگر یہ تشددنہیں رکا تو ہندو سماج کے صبر ٹو ٹ جائیگا مسٹر پرانڈے نے دہلی کے شاہین باغ اور خوریجی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ‘‘ ایک طرف شاہین باغ میں پچھلے سواماہ سے اترپردیش سے جوڑنے والی اہم شاہراہ کو روک کر وہاں ہندوؤں اور ملک کے خلاف نعرے لگاکر لوگوں کو اکسا یاجارہاہے تو خوریجی کے ویویکا نند آشرم پر پتھراؤ کے ساتھ اسکے آس پاس ڈی ڈی اے پارک کی سرکاری زمین پر رازدارانہ طریقہ سے مسجد کی تعمیر کا کا م کیاجارہاہے ۔اسے جلد ازجلدروکا جانا انتہائی ضروری ہے ۔’

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    دس مہینے بعد تعلیمی سرگرمی شروع ہونے سے بچوں کے چہروں پر لوٹی مسکراہٹ

    نئی دہلی: دس مہینے بعد دہلی کے اسکولوں میں محدود ہی سہی لیکن رونقیں واپس لوٹ آئی ہیں۔ کل...

    دہلی فسادات معاملہ،متاثرین کی باز آبادکاری میں مصروف اقلیتی فلاحی کمیٹی

    میٹنگ میں جلد سے جلد زیر التوامعاملات کے نپٹارہ کی افسران کو ہدایت،کچھ معاملات میں دوبارہ سروے کرنے کی...

    بی جے پی کے زیر اقتدار ایم سی ڈی سے نہ صرف دہلی کے لوگ متاثر ہیں، بلکہ ملازمین بھی نالاں ہیں : سوربھ...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے چیف ترجمان سوربھ بھاردواج نے کہا کہ بی جے پی کے زیر...

    راجیندر نگر کے ایم ایل اے راگھو چڈھا نے سوامی دیانند سروودیا کنیا اسکول کا دورہ کیا

    لاک ڈاؤن کے بعد اسکول کھلنے کے بعد سکیورٹی کے تمام انتظامات کردیئے گئے ہیں، طلباء اساتذہ کو N95...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you