رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    پولیس اور کسان کے درمیان زبردست تصادم جاری

    نئی دہلی :مرکزی حکومت کے تین زرعی قانونوں کے خلاف تحریک کرنے والے کسان ٹریکٹر ریلی کے ساتھ زبردستی آئی ٹی او پہنچ گئے جہاں پر ان کے اور پولیس کے درمیان زبردست تصادم جاری ہے جس میں پولیس لاٹھی چارج کررہی ہے اور آنسو گیس کے گولے داغ رہی ہے۔

    اس سے پہلے کسان سنگھو بارڈر،غازی پور بارڈر سمیت کئی بارڈر پر بیریکیڈ توڑ کر دہلی میں گھسے ۔اس دوران مکربا چوک،ٹرانسپورٹ نگر،نوئیڈا موڑ،اکشر دھام پر ان پولیس کے ساتھ تصادم ہوا

    ۔ مظاہرین کو روکنے کےلئے پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھیاں چلائیں لیکن کسان تصادم کے ساتھ آگے بڑھتے گئے۔آئی ٹی او کے پاس بڑی تعداد میں کسان ٹریکٹر کے ساتھ جمع ہوکر انڈیا گیٹ کی طرف بڑھنے لگے۔ پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں رکے۔ انہیں روکنے کےلئے پولیس نے لاٹھی چارج کی اور آنسو گیس کے گولے چھوڑے۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی اسمبلی انتخابات میں نظر آئے گا پوروانچل کی سیاست کا رنگ

    دہلی کے الگ علاقوں سے وسطی دہلی کی طرف کسان مسلسل ٹریکٹر کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔
    سنگھو بارڈر سے نکلے کسانوں کے جتھے اور پولیس کے درمیان مکربار چوک پر تصاد ہوا ہے۔کسانوں کا ٹریکٹر مارچ مکربا چوک سے کنجھاولا جانے والا تھا،لیکن عین موقع پر کسانوں نے اپنا روٹ بدل دیا۔ وہ آؤٹر رنگ روڈ کی طرف بڑھ گئے۔

    یہ بھی پڑھیں  سیاہ قوانین کے خلاف تلنگانہ کے وزیراعلی اپنے موقف کا اعلان کریں

    اس دوران کسانوں اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا، جس میں کئی کسان اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔نوئیڈا موڑ پر کسانوں اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ اکشردھام میں کسان بیریکیڈ توڑ کر سرائے کالے خان کی طرف بڑھ گئے ہیں۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    میرٹ کی بنیادپر منتخب ہونے والے 670طلباء میں ہندوطلباء بھی شامل

    تعلیمی سال 2021-2022کے لئے جمعیۃعلماء ہند کے وظائف جاری ، مذہب سے اوپر اٹھ کر کام کرنا تو جمعیۃعلماء...

    آدیش گپتا نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر ایم سی ڈی کی زمین پر اپنا سیاسی دفتر بنایا: درگیش پاٹھک

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی...

    مغربی يو پی : راشٹریہ لوک دل اور سماج وادی پارٹی اتحاد کتنا مضبوط ؟

    مغربی یوپی : مظفر نگر فسادات کے بعد مغربی یوپی میں بالخصوص پوری ریاست میں بالعموم فرقہ واریت اور...

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you