رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

     کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہم یوپی حکومت کے ساتھ : پرینکاگاندھی

    لکھنؤ: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو جمعہ کے روز ایک خط لکھا ہے۔ اس میں انہوں نے لکھا ہے کہ کورونا وائرس کی اس لڑائی میں کانگریس پارٹی ریاستی حکومت کے ساتھ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ اسکیموں کے فوائد غریبوں تک آسانی سے پہنچ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارا ملک کورونا وائرس کی وبا کی زد میں ،جہاں ایک طرف اس بیماری نے صحت کے شعبے میں ہنگامی صورتحال پیدا کردی ہے ، وہیں دوسری طرف کئی روز سے لاک ڈائون کی وجہ سے معیشت اور لوگوں کی روزی کو بھی خطرہ لاحق ہے۔ اس کا بدترین اثر غریبوں اور مزدوروں پر پڑتا ہے۔

    اترپردیش میں 6 مارچ کو کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد محض 5 تھی ، لیکن 20 دن میں یہ تعداد 46 ہوگئی ہے۔ سب سے زیادہ17 معاملے نوئیڈا کے ہیں۔ کورونا وائرس کاانفیکشناب تک 12 شہروں تک پہنچ چکا ہے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کو روکنے کے لئے پورے ہندوستان میں لاک ڈاؤن ہے۔ زیادہ تر لوگ اپنے اپنے گھروں میں قید ہیں۔ روزامرہ کی اشیا خریدنے کے لئے صرف احتیاطی تدابیر اختیار کئے جارہے ہیں۔ لیکن لاک ڈاؤن کا سب سے زیادہ اثر مزدوری پیشہ کرنے والوں پر پڑاہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ سرحد پر پیدل چلنے یا دیگر ریاستوں میں جانے والے مزدوروںکے لئے کھانے پینے کے پانی کے مناسب انتظامات کریں۔

    یہ بھی پڑھیں  بڑے بیٹے کی حیثیت سے پانچ سال کام کیا اور کرتا رہوں گا:اروند کیجریوال
    یہ بھی پڑھیں  کیا بی جے پی کے رہنماؤں کو تحفظ فراہم کرنا دہلی پولیس کا واحد کام ہے؟: آتشی

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کی تعداد اور ان کے خلاف درج مقدمات کی کوئی معلومات نہیں ہے : مرکزی وزیر...

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ اس کے پاس کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے...

    ایم سی ڈی تبدیلی مہم کی تیاری 27 نومبر سے شروع، معلومات اپ لوڈ کرنے کے لیے خصوصی ایپ استعمال کریں گے: گوپال رائے

    نئی دہلی : آپ کے سینئر لیڈر گوپال رائے نے کہا کہ ایم سی ڈی انتخابات کے پیش نظر،...

    بنگلورو پولیس نے منّور فاروقی کو متنازعہ شخص قرار دیا

    بنگلور: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے ایک آڈیٹوریم میں اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کا ایک شو منعقد کیا...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you