رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    چانکیہ اورمر آہن سردار پٹیل کے ایک ہندوستان کے خواب کو ہم نے پورا کیا

    احمد آباد / کیوڑیا : وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہم نے چانکیہ اور مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیلکے ایک ہندوستان کے خواب کو پورا کیا ہے۔ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کو ہٹانے سے سردار پٹیل کی روح کوسکون ملا ہے۔ وزیر اعظم نے سردار پٹیل کے 144 ویں یوم پیدائش پر قومی اتحاد کے دن کی یاد میںکیوڑیا میں منعقد رن فار یونٹی اور قومی یکجہتی پریڈ میں حصہ لینے سے پہلے سردار ولبھ بھائی پٹیل کوخراج عقیدت پیش کیا۔ سٹیچو آف یونٹی پر پھول مالا چڑھائے۔
    وزیر اعظم نے اپنے خطاب کا آغاز سردار پٹیل امر رہے کے نعرے سے کیا۔ انہوں نے کہا’ سردار کے پاس آنے پر سکون ملنے کے ساتھ توانائی محسوس ہوتی ہے۔ سردار پٹیل نے ملک کی سالمیت اور اتحاد کے لئے کام کیا ہے۔ ان کا بولا گیا ہر لفظ اہم ہے۔ سردارکا یہ مجسمہ دنیا کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے۔یہ مجسمہ کثرت میں وحدت کی علامت ہے۔
    مودی نے کہا’ سردار پٹیل نے چانکیہ کے خوابوں کو پورا کیا۔ چانکیہ نے بھی ایک ہندوستان کا خواب دیکھا تھا۔ عظیم ثقافت اور عظیم روایت ہماری طاقت ہے۔ آج پوری دنیا ہندوستان کو سنجیدگی سے سنتی ہے۔ہندوستان اقتصادی طور پر مضبوط ہو رہا ہے۔ اتحاد کی وجہ سے دنیا بھر میں ہندوستان کا اثر بڑھا ہے۔ ملک کا اتحاد اپوزیشن کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ جو ہمارے ساتھ جنگ نہیں کر سکتے، وہ ہمارے اتحاد کو چیلنج کر رہے ہیں، لیکن ہمارے اتحاد کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔
    انہوں نے کہا، آرٹیکل 370 نے جموں و کشمیر میں صرف دہشت گردی کو جنم دیا۔ کشمیر میں دہشت گردی کی وجہ سے 40ہزار لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ آرٹیکل 370 کی دیوار منہدم کردی گئی ہے۔ جیسے ہی 370 بل پاس ہوا، سردار کی روح کوسکون ملا۔ یہ ہمارا خوش قسمتی ہے کہ ہم نے سردار کے خوابوں کو پورا کیا۔ کشمیر میں اب ترقی کا سفر شروع ہو گا۔
    پریڈ میں سی آر پی ایف کی خاتون بٹالین اور این ایس جی کے جوانوں نے اپنی بہادری کا مظاہرہ کیا۔ وزیر اعظم مودی نے لوگوں کو قومی اتحاد اور سالمیت کا حلف دلایا۔
    ہندوستھان سماچار؍اے صدیقی

    یہ بھی پڑھیں  جامعہ میں پڑوسی ممالک پر بنی فلموں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  ہمارے وکلاء کی ٹیم اورخاص کر ڈاکٹر راجیو دھون نے بہت اچھی بحث کی:مولانا ارشد مدنی

    Latest news

    کورونااورلاک ڈاؤن بھی نفرت کے وائرس کو ختم نہیں کرسکے

    مذہبی منافرت اور فرقہ وارانہ بنیاد پر عوام کو تقسیم کرنے کا یہ خطرناک کھیل آخر کب تک؟: مولانا...

    مسلمانوں سے متعلق میڈیا کا دہرا رویہ تشویشناک ، گرفتاریوں کا ڈھنڈورا لیکن عدالت سے رہائی کا کوئی ذکر نہیں : مولاناارشدمدنی

    نئی دہلی : بنگلور سیشن عدالت کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات سے ڈسچار ج کیئے گئے تریپورہ...

    ہماری سرکار اردو کے فروغ کے لیے سنجیدہ ہے : وزیراعلیٰ،دہلی

    وائس چیئرمین اکادمی حاجی تاج محمد سے خصوصی ملاقات میں متعلقہ مسائل کے حل کی یقین دہانی نئی دہلی :...

    جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے اور وہ راشن لینا چاہتے ہیں، وہ مرکز میں آکر راشن لے سکتے ہیں: گوپال رائے

    نئی دہلی : دہلی کے وزیر ترقیات گوپال رائے نے آج بابرپور کے علاقے کردمپوری میں پرائمری اسکول میں...

    رام مندر کے لئے ، 12080 مربع میٹر اراضی 18.50 کروڑ میں خریدی گئی ، جبکہ اس سے متصل 10370 مربع میٹر اراضی صرف...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور اترپردیش انچارج سنجے سنگھ نے رام مندر کے لئے...

    نائب وزیر اعلی اور وزیر خزانہ منیش سسودیا نے غیر ضروری سرکاری اخراجات کو کم کرنے کا حکم جاری کیا

    نئی دہلی : کورونا کی وجہ سے اخراجات میں اضافے کی وجہ سے ، دہلی حکومت نے اخراجات کے...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you