رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    ہمیں عدالت پر مکمل اعتماد ہے اور ہم انصاف کے خواہاں ہیں : مولانا سید ارشدمدنی

    نئی دہلی : بابری مسجدملکیت مقدمہ میںآج کی عدالتی پیش رفت پر جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا سید ارشدمدنی نے اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے سپریم کورٹ کی اس ہدایت کا خیرمقدم کیا جس میں کہا گیا ہے کہ تمام فریقین آئندہ 18؍اکتوبر تک اپنی بحث مکمل کرلیں اور یہ بھی کہا کہ اگر ضرورت ہوئی تو سنیچر کو بھی مقدمہ کی سماعت ہوسکتی ہے اور روزانہ عدالتی کارروائی میںایک گھنٹہ کا اضافہ بھی کیاجاسکتاہے ، مولانا مدنی نے کہا کہ جمعیۃعلماء ہند نے روزاول سے اپنا یہ موقف واضح کردیاہے کہ قانون اور ثبوت کی بنیادپر عدالت جو بھی فیصلہ دے گی ہم اسے قبول کریںگے ،
    انہوں نے کہا کہ ہمیں عدالت پر مکمل اعتماد ہے اوراس بات پر بھی یقین ہے کہ اس کا فیصلہ آستھا کی بنیادپر نہیں بلکہ ملکیت کی بنیادپر ہوگا ، عدالت ابتداہی میں یہ بات واضح کرچکی ہے کہ یہ آستھا نہیں بلکہ ملکیت کا معاملہ ہے۔ مولانا مدنی نے وضاحت کی کہ یہ ہندومسلم تنازعہ ہرگز نہیں ہے بلکہ حق وانصاف کی لڑائی ہے مگر افسوس کہ اس پر سیاست کرکے کچھ لوگوں نے اسے ہندومسلم کا جھگڑابنادیا ہے جبکہ مقدمہ حتمی فیصلہ کیلئے عدالت میں زیر بحث ہے کچھ لوگ غیر ضروری بیان بازی سے ماحول کو خراب کرنے کی دانستہ کوشش کررہے ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے ، انہوں نے کہا کہ 6؍دسمبر 1992کو جس طرح جبراً بابری مسجد کو شہید کیا گیا اس سے ملک کے ان کروڑوں لوگوں کا اعتمادمجروح ہوا ہے جو انصاف پسند ہیں اور ملک کے آئین وجمہوریت پر یقین رکھتے ہیں چنانچہ اب انصاف کے ذریعہ ہی ایسے لوگوں کے مجروح اعتمادکو بحال کیا جاسکتاہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  جمعیۃعلماء ہند کے وکیل کو دوبارہ ملی دھمکی

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  مرکزی حکومت نے منریگا میں 40 ہزار کروڑ روپئے کا اضافی بجٹ مختص کیا: تریویندر سنگھ راوت

    Latest news

    میرٹ کی بنیادپر منتخب ہونے والے 670طلباء میں ہندوطلباء بھی شامل

    تعلیمی سال 2021-2022کے لئے جمعیۃعلماء ہند کے وظائف جاری ، مذہب سے اوپر اٹھ کر کام کرنا تو جمعیۃعلماء...

    آدیش گپتا نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر ایم سی ڈی کی زمین پر اپنا سیاسی دفتر بنایا: درگیش پاٹھک

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی...

    مغربی يو پی : راشٹریہ لوک دل اور سماج وادی پارٹی اتحاد کتنا مضبوط ؟

    مغربی یوپی : مظفر نگر فسادات کے بعد مغربی یوپی میں بالخصوص پوری ریاست میں بالعموم فرقہ واریت اور...

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you