رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    ہم اپنی خدمات کو عارضی طور پر بند کر رہے ہیں : فلپکارٹ

    نئی دہلی : پی ایم مودی نے پورے ہندوستان میں 25 مارچ سے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے اور اس کے بعد کئی ساری خدمات لوگوں کے لیے بند ہو گئی ہیں۔ اس درمیان مشہور ای-کامرس کمپنی فلپکارٹ نے بھی اپنی خدمات بند کر دی ہیں۔ اور ایسا غالباً اس لیے کیا گیا ہے تاکہ ان کے ورکرس اور ڈیلیوری بوائے بھی سوشل ڈسٹنسنگ میں شامل ہوں اور لاک ڈاؤن پر عمل کریں۔

    فلپکارٹ ڈاٹ کام کھولنے کے بعد آج صبح سے ہی سامنے ایک بینر نظر آرہا ہے جس پر یہ پیغام لکھا ہوا ہے کہ “ہم اپنی خدمات کو عارضی طور پر بند کر رہے ہیں۔ ہمارے لیے آپ کی ضرورت سب سے پہلے ہے، اور ہم وعدہ کرتے ہیں کہ جتنی جلدی ہو سکے گا ہم واپس آئیں گے۔” اس پیغام میں مزید لکھا گیا ہے کہ “یہ کافی مشکل وقت ہے، جیسا کہ پہلے کبھی نہیں ہوا۔ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ لوگوں کو محفوظ رہنے کے لیے ایک دوسرے سے الگ رہنا پڑا ہو۔ ہماری آپ سے گزارش ہے کہ آپ بھی اپنے گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں۔ ہم جلد ہی واپس آئیں گے، اور ہم ساتھ مل کر اس پریشانی سے باہر نکلیں گے۔”

    یہ بھی پڑھیں  شجر کاری کر کے بنایا جا رہاہے آکسیجن پلانٹ

    فلپکارٹ ڈاٹ کام پر موجود مذکورہ پیغام پڑھنے کے بعد جب آپ اسکرول ڈاؤن کر کے نیچے آئیں گے تو کووِڈ-19 پر حکومت ہند کی ہیلتھ ایڈوائزری بھی دی گئی ہے۔ اس میں ائیر پورٹ پر اسکین ہوئے پسنجر کے اعداد و شمار، کووِڈ-19 کے ایکٹیو کیس، ٹھیک ہوئے مریض کا ڈاٹا اور دوسری دیگر تفصیلات دی گئی ہیں۔ ساتھ ہی یہاں پر ہیلپ لائن نمبر بھی دیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  شجر کاری کر کے بنایا جا رہاہے آکسیجن پلانٹ

    قابل ذکر ہے کہ پی ایم نریندر مودی نے 24 مارچ کو 8 بجے شب ملک کے نام خطاب کرتے ہوئے 25 مارچ سے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ لاک ڈاؤن 21 دن یعنی 14 اپریل تک رہے گا۔ حالانکہ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ لوگوں کو ضروری خدمات ملتی رہیں گی جن میں راشن، دودھ اور دوا وغیرہ شامل ہیں۔ پی ایم مودی کے ذریعہ 21 دن کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے ساتھ ہی انڈین ریلویز نے بھی 14 اپریل تک اپنی خدمات بند کر دی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  ہندوستان اور سعودی عرب تعلقات بلندیوں پر

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  بھاجپا ایم پی گوتم گمبھیر کی گمشدگی کے لگائے پوسٹر

    Latest news

    دہلی میں 5-ٹی پلان کو عمل میں لاکر جیتیں گے کورونا سے جنگ : اروند کیجریوال

    نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ سے کورونا کو شکست دینے...

    میڈیا کی متعصبانہ رپورٹنگ کے خلاف جمعیة علماء ہند سپریم کورٹ میں

    نئی دہلی:ملک کے بے لگام ٹی وی چینلوں پر قانونی لگام لگانے کی پہل جمعیةعلماءہند نے کردی گزشتہ روز...

    مرکزی حکومت نے 27 ہزار پی پی ای کٹس مختص کیں: اروند کیجریوال

    نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ہم دہلی میں کسی کو بھوکا سونے نہیں...

    کورونا وائرس پوری دنیا میں قہر بن کر ٹوٹ رہاہے : مولانا ارشد مدنی

    دیوبند: جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہاکہ کورونا وائرس پوری دنیا میں قہر...

    سات نئے کورونا کے مثبت معاملے ملنے سے مچا ہڑکمپ

    لکھنؤ:راجدھانی میں کورونا مثبت پائے گئے مریضوں کی تعداد میں کوئی بھی کمی نہیں آرہی ہے۔سات نئے معاملے سامنے...

    معـــاشرتی ، مــذہبی اور عــــلاقائی اختــلاف سے بالاتر ہوکر ہی کـــوویڈ 19 سےجیتی جاسکتی ہے جنـــــــگ : پروفیســــر احــــرار حســـــین

    نئی دہلی : سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈائریکٹر (اکیڈمک) پروفیسر احرار حسین نےکہاکہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you