رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    شہریت ترمیمی قانون کو لاگو نہیں ہونے دیں گے

    انائو:علی گڑھ کے شاہ جمال عیدگاہ کا نظارہ آج کسی شاہین باغ سے کم نہیں ہے۔بھیڑ بھی بہت زیادہ تھی۔خواتین بھی کافی تعداد میں تھیں۔او رمطالبہ وہی تھاکہ ہم چاہتے ہیں کہ سی اے اے این آر سی کا قانون واپس ہوجائے ۔ہم اس قانون کو نہیں مانتے ہیں۔ اس دوران شہر میں بنی عیدگاہ علاقے میںضلع انتظامیہ سے اجازت لینے کے بعد پہنچی بھیڑ نے اس قانون کی مخالفت میں جم کر اپنی مخالفت درج کرائی۔

    مظاہرین نے کہا کہ ہم لوگ یہیں مریںگے یہ ہمارا ہندوستان ہے۔ ہم یہ ملک چھوڑ کرنہیں جائیںگے۔ بڑی تعداد میں جمع ہوئے مسلم سماج کے لوگوں کی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے مناسب حفاظتی انتظامات بھی ضلع انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے ہیں۔

    مظاہرے میں شامل ہوئے خواتین نے کہا کہ ہم لوگ سی اے اے این آر سی کی مخالفت میں آج یہاںآئے ہیں۔ہم لوگ کسی بھی صورت میں اس قانون کولاگونہیں ہونے دیںگے۔ ہم اپنے بچوں کو لیکر اس وقت تک بیٹھے رہیںگے جب تک این آرسی کو واپس نہیںلیا جائے گا۔ہمارا ہند ومسلمان جیسا کوئی مطالبہ نہیں ہے۔ہم ملک میں امن وچین چاہتے ہیں۔ہم نہیں چاہتے کہ یہ قانون سی اے اے جو بن گیا ہے وہ لاگو ہو۔ہندوستان زندہ آباد۔دھرنے میں شامل لوگوں نے کہاکہ آج این آر سی وسی اے اے کو لیکر ایک عجیب خوف ملک کے ساتھ ساتھ یوپی کے لوگوں میں بھی دیکھا جارہا ہے۔جہاںایک بچہ اپنے ماں باپ سے یہ پوچھ رہا ہے کہ کیاہمیں بھی ہندوستان سے جانا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ایک شرح پر رکھنا ممکن نہیں :سیتارمن
    یہ بھی پڑھیں  ماحولیات اور صفائی ستھرائی کیلئے پلاسٹک سب سے بڑا مسئلہ: شاہ

    جس طرح ملک کے وزیرداخلہ امت شاہ نے مسلمانوں کو نہ شامل کرکے اتنابڑا معاملہ بنادیا ہے۔ یہ بالکل ہی غیرآئینی کام کیاگیا ہے۔جتنے ریاستوں میں جو خواتین باہر سڑکوں پر نکلی ہیں وہ وہاں بیٹھ کر دعا بھی کررہے ہیں کہ ان کے دلوں میںاوپر والا ہمدردی ڈالے تاکہ وہ سی اے اے کو واپس لے لیں۔ہم لوگ آخری دم تک اس کے خلاف اپنی آواز کو بلند کرتے رہیںگے۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    شمال مشرقی دہلی میں تشدد میں مرنے والوں کی تعداد 9، حالات کشیدہ

    نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) کے خلاف جاری تشدد میں آج...

    این پی آر پرانے طریقے سے ہی ہوگا ، این آر سی غیر ضروری : نتیش

    پٹنہ: بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج اسمبلی میں قومی شہری رجسٹر ( این آر سی ) کو...

    مرکزی حکومت نے دہلی میں تشدد کے معاملے پر ہنگامی میٹنگ طلب کی

    نئی دہلی: دہلی میں دو دن سے جاری تشدد کے واقعات کے پیش نظر مرکزی حکومت نے منگل کے...

    ہمیں پھر ایک بار اپنی قربانیوں کا جائزہ لینا پڑے گا : قاری محمد طیب قاسمی

    آنند نگر مہراج گنج : گزشتہ روز ضلع مہراج گنج کی مشہور ادارہ دارالعلوم فیض...

    سی اے اے اور این پی آر کی آڑ میں ہندو راشٹر بنانے کا کھیل

    ممبئی: ہماراملک ہندوستان صدیوں سے امن واتحاد اور محبت کا گہوارہ رہا ہے ، یہ ایک کثیر ثقافتی اور...

    مولانا سید ارشدمدنی کا صدارتی خطاب:نفرت کی سیاست کا خاتمہ نفرت سے نہیں محبت سے ہوگا

    ممبئی :جھارکھنڈکے بعد دہلی میں فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دیکر عوام نے یہ ثابت کردیا ہے کہ نفرت...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you