رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    شاہین باغ مظاہرہ: پیسہ لے کر احتجاج کرنے کے الزام پر خواتین نے بھیجا بی جے پی آئی ٹی سیل سربراہ امت مالویہ کو نوٹس

    نئی دہلی :شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دہلی کے شاہین باغ میںاحتجاج دھرنے پر بیٹھی خواتین نے بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویہ کو ہتک عزتی کا نوٹس بھیجا ہے۔مخالفت کی آواز بلند کرنے کے لیے پوری دنیا میں مشہور ہو چکے دہلی کے شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف دھرنے پر بیٹھی خواتین نے بی جے پی آئی ٹی سیل چیف امت مالویہ کو ہتک عزتی کا نوٹس بھیجا ہے۔ اس قانونی نوٹس میں مالویہ سے فوری معافی مانگنے اور بطور ہرجانہ ایک کروڑ روپے دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    شاہین باغ مظاہرین کے قانونی مشیر اور سینئر وکیل محمود پراچہ کے ذریعہ امت مالویہ کو یہ نوٹس مظاہرہ کرنے والی نفیسہ بانو اور شہزاد فاطمہ نام کی دو خواتین کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’’آپ نے مظاہرہ کرنے والی خواتین کے خلاف جھوٹے الزام لگا کر اور ان کو مشتہر کر کے اپنے آئینی حقوق کے تحت لوگوں کا دھیان کھینچ رہے مظاہرین کی بے عزتی کی ہے۔‘‘

    یہ بھی پڑھیں  انٹرپرینیورشپ 'مائنڈسیٹ' بے روزگاری کا حل ہے: نائب وزیر اعلی منیش سسودیا

    نوٹس میں آگے کہا گیا ہے کہ آپ کے ذریعہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ مظاہرہ کرنے والی خواتین اس کے لیے روزانہ 500 سے 700 روپے لے رہی ہیں، یہ صرف جھوٹ ہی نہیں بلکہ اس سے مظاہرین کو قومی اور بین الاقوامی طبقہ کے درمیان بدنام کیا گیا ہے۔ مظاہرہ کرنے والی خواتین اس بات سے ناراض ہیں کہ ان پر پیسے لے کر مظاہرہ میں شامل ہونے کے الزام لگائے جا رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  انٹرپرینیورشپ 'مائنڈسیٹ' بے روزگاری کا حل ہے: نائب وزیر اعلی منیش سسودیا

    غور طلب ہے کہ شہریت ترمیمی قانون، این پی آر اور این آر سی کے خلاف راجدھانی دہلی کے اوکھلا علاقہ واقع شاہین باغ میں بڑی تعداد میں خواتین کی قیادت میں بڑا مظاہرہ جاری ہے۔ لیکن کچھ دن پہلے بی جے پی آئی ٹی سیل کے چیف امت مالویہ نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کر دعویٰ کیا تھا کہ اس احتجاجی مظاہرہ میں شامل ہونے کے لیے خواتین کو 500 سے 700 روپے روزانہ دیے جا رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی تشدد : کانسٹیبل پر پستول تاننے اور فائرنگ کرنے والا شاہ رخ شاملی سے گرفتار

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    نرسنگھا نند سروسوتی کے بیان سے ہندوستان کی شبیہ دنیا میں داغدار ہوئی

    گستاخ رسول کے خلاف دیئے گئے اپنے بیان پر قائم،میرا بیان ہندوستان کے آئن کے مطابق،پارلیمینٹ اسٹریٹ تھانہ پہونچ...

    نرسنہانند پر کارروائی کے لئے صدر جمہوریہ کو میمورنڈم

    وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو بھی کاپی،چیئرمین امانت اللہ خان نے درج کرائی تھی شکایت،مساجد کے ممبروں سے...

    آج کسان ایم ایس پی کی لڑائی لڑ رہے ہیں ، وہ جانتے ہیں کہ تین زرعی قوانین کے نفاذ کے بعد کتنا تکلیف...

    نئی دہلی : دہلی کی منڈیوں میں کاؤنٹر لگا کر ایف سی آئی کی جانب سے گندم کی خریداری...

    وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بے گھر کنبے کے لئے فلیٹ شفٹ کرنے کے لئے ‘جہاں کچی آبادی ،وہیں مکان’ اسکیم کا جائزہ لیا

    نئی دہلی : وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کچی بستیوں میں رہنے والے خاندانوں کے لئے ' جہاں جھگی...

    لال مسجد معاملہ ، 29اپریل تک کسی طرح کا ایکشن نہ لینے کی مرکز نے کرائی یقین دہانی

    مسجد کو شہید کرنے کی ہورہی ہے سازش،وقف بورڈ نے دکھائی مستعدی،پولیس انتظامیہ کے ذریعہ مسجد شہید کرنے کی...

    امیر شریعت مولانا محمد ولی رحمانی کی وفات پر ملت ٹائمز کے زیر اہتمام تعزیتی نشست کا انعقاد

    نئی دہلی : امیر شریعت مولانا ولی رحمانی نور اللہ مرقدہ کے سانحہ ارتحال پر ملت ٹائمز کے زیر...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you