یومِ ماحولیات پر آئی ایم آئی ٹی کالج ہاپوڑ، جدید پولیس چوکی، پولیس لائن ہاپوڑ، محکمۂ جنگلات ڈسپینسری حافظ پور، مدرسہ اسلامیہ تعلم القرآن موضع گوندی ،اسکول سلائی ، سلطان پور وغیرہ میں عالمی یومِ تحفظ ماحولیات کا انعقاد کر کے شجر کاری کی گئی
ہاپوڑ (سید اکرام / ہند نیوز بیورو ) آج عالمی یوم ماحولیات پر دنیا بھر سے ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کام کرنے والے کارکنان آواز اٹھا رہے ہیں، کیوں کہ محققین کےمطابق ہر سال غریب ممالک میں لاکھوں لوگ آلودگی کے برے اثرات سے متأثر ہوتے ہیں۔‘ ہم امید کرتے ہیں کہ ہر ذی شعور فراد اپنے فن اور ذوق کے ذریعے ماحول کو درپیش ایسے خطرے کے بارے میں شعور وبیداری پیدا کر کے شجر کاری مہم میں حصہ لیکر صفائی کا خاص خیال رکھیں گے جس کی وجہ سے ہر سال لاکھوں لوگ متأثر ہوتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انٹر نیشنل ایگرو فوڈس کے مالک اور آل انڈیا جمعیۃ القریش کے نائب صدر حاجی یاسین قریشی نے کرتے ہوئے کہا مجھےکہ امیدہے کہ اس خطرے کے خلاف ہر ذی شعور شخص اٹھ کھڑا ہو گااور ایکشن لے گا جو دنیا کی خوبصورتی کو بچا سکتا ہے۔ انہوں نے عوام اور خواص سے اپیل کی کہ وہ انسانی زندگی کو بچانے کیلئے االودگی پر کنٹرول کریں اس سلسلہ میں پانے گھر اور باہر کی صفائی کے ساتھ ساتھ شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ایک بہتر فضا قائم ہو ساتھ ملک میں امن ومان کا ماحول بنانے کی بھی اپیل کی۔
ماہر ماحولیات ڈاکٹر عباس علی نے موضع سلطان پور ، گوندی اور محکمۂ نگلات کے ڈسپینسری حافظ پور کے پرو گراموں میں شجر کاری مہم اور اس کی ضرورت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق، فضائی آلودگی انسانیت کو درپیش سب سے بڑا چیلنج ہے جس سے ہر برس تقریباً 70 لاکھ افراد ہلاک ہو رہے ہیں۔ مزید لاکھوں افراد فضائی آلودگی سے ہر سال متأثر ہوتے ہیں اور دمے، پھیپھڑوں کے کینسر اور دل کے امراض کا شکار ہو جاتے ہیں۔ورلڈ بینک کے مطابقعالمی سطح پرہر سال آلودہ فضا میں سانس لینے سے پانچ کھرب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔
عالمی یوم ماحولیات کا محور اس برس ہندوستان ہے جا بجا بکھرے پلاسٹک کے کچرے میں گھری بڑی آبادی ایک ایسی علامت کے طور پر موجود ہے جس کے باعث اس شہر کو آلودہ ترین شہروں میں سے ایک قرار دیا ہے اسلئے انسانی زندگی کے تحفظ کیلئے شجر کاری کر نا نہایت ہی ضروری ہے۔
Z H Industries Pvt Ltd کے مالک حاجی ذاکر حسین نے یوم ِ ماحولیات پر اپنے فکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم میں سے ہر فرد کی کوشش ہونی چاہئے کہ اپنے نام کا پودا ضرورلگائے۔یوم شجر کاری کی مناسبت سے پودے لگائے ۔اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کی مہم میں پیش پیش نظر آئے گی ۔ انہوں نے کہاکہ مخیر حضرات اور اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ بڑی تعداد میں پودوں کا انتظام کیا جائے
آئی ایم آئی ٹی کالج میں شجر کاری کرتے ہوئے حاجی امین انصاری نے کہا کہ شجر کاری سے جہاں پر فضا ماحول ملتا ہے وہیںصاف ماحول میں سانس ملتی ہے جو انسانیز ندگی کیلئے بے حد ضروری ہے