رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ہوگا ’ آن لائن سمر اسکول آن جاب ریڈینیس‘ کا انعقاد

    نئی دہلی:جامعہ ملیہ اسلامیہ کی یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل16 جولائی تا 24 جولائی 2020 ء کو ایک ہفتہ طویل “آن لائن سمر اسکول آن جاب ریڈینس” کا اہتمام کررہی ہے ۔ اس کا مقصد کووڈ 19 کی وجہ سے سکڑتے ملازمت کی منڈی میں روزگار کے مواقع کے لئے طلباء کو تیار کرنا اور اس کے امکان سے انھیں روش ناس کرانا ہے ۔ اس پروگرام کا افتتاح 16 جولائی 2020 کو سہ پہر 3 بجے گوگل میٹ سے ہوگا۔

    افتتاحی اجلاس میں مسٹر انیس خان ، گلوبل بزنس ہیڈ ، ڈبلیو پی آر او لمیٹڈ ، برطانیہ مہمان خصوصی ہوں گے۔ وہ “عالمی معیشت کے تبدیل ہوتے منظر نامے اور مستقبل کے امکانات ” پر تبادلہ خیال کریں گے۔ پروفیسر نجمہ اختر ، وائس چانسلر ، جامعہ ملیہ اسلامیہ اس اجلاس کی صدارت کریں گی۔

    اس سمر اسکول کا انعقادوائس چانسلر ، جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر نجمہ اختر کی سرپرستی میں ہورہا ہے ۔ اس پروگرام کے ذریعے یونیورسٹی کے مختلف کورسوں کے طلباء ملازمتوں کے امکان اور اس کے حصول کے طریقہ کار سے واقف ہو سکیں گے ۔

    یہ بھی پڑھیں  ڈاکٹر خالد اعظمیؔ کی کتاب ’’اودھ کا چاند‘‘ کا رسم اجراء

    اس میں طلباء اپنا محاسبہ کیسے کریں ، شخصیت کی نشوونما کیسے ہو ، مواصلات اور پیش کش کی مہارت کیسے پیدا کی جائے ، گروپ ڈسکشنز کیسے کیا جاتا ہے ، اپنا ہدف کس طرح متعین کرتے ہیں ، ٹیم ورک کیا ہوتی ہے ، تحریری عمل کو موثر کیسے بنایا جا سکتا ہے ، کریکنگ انٹرویوزکیسے ہوتے ہیں جیسے موضوعات پر گفتگو ہوگی ۔ اس سے طلبہ کو ملازمتوں کے لیے نہ صرف مجموعی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد ملے گی بلکہ موجودہ صورتحال میں اسے کیسے اپنے حق میں استعمال کیا جائے ، اس بارے میں بھی وہ جان سکیں گے ۔ پروگرام کی تکمیل کے بعد شریک ہونے والے تمام ہی افراد کو ای سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں  آڈ ایون کے ذریعے دہلی میں آلودگی کو کم کریں : اروند کیجریوال

    مقررین میں مسٹرذوہیب ٹی خان ، سی ای او ،اپی جئے ستیہ اینڈ سورن گروپ ، مسٹر دیویش دھون ، گلوبل سی پی بزنس لیڈ ، دیجیو ، مسٹر شیرف الرحمن ، ریجنل سورسنگ منیجر- یورپ ،یورپ ، مڈل ایسٹ نارتھ افریقہ ، نیسلے شامل ہیں ، مسٹر سمیر شرما۔ ہیڈ مارکیٹنگ ، ڈیجیٹل اینڈ آف لائن ، انڈاسپریٹ گروپ ، محترمہ روپا ایچ شرما ، دے ۔ سینئر منیجر – امپلائی کاونسیلنگ ، دبئی الیکٹریسیٹی اینڈ واٹر اتھارٹی (ڈی ای ڈبلیو اے ) ، مسٹر کرن سکھوجا ، سینئر پروڈکٹ مینیجر ، فوربس ڈاٹ کام ، محترمہ روحی دھر ، کارپوریٹ ٹرینر ، مسٹر سنجے بکسکلا ، سابق سینئر وی پی – ایچ آر ، ڈی ایل ایف لمیٹڈ۔ ، محترمہ ریتیکا سبھاش ، ڈائریکٹر آف اسکول انڈین سب کان ٹی نینٹ ، منگا ہائی ڈاٹ کام ، مسٹر ندیم حسن ، ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ اسپیشلسٹ ، دبئی ، مسٹر راجکمل گپتا ، ڈالمیا گروپ ، ڈائریکٹر ایچ آر ، مسٹر جمال شاہ ، کارپوریٹ ٹرینر ، پروفیسر نوشاد ایچ۔ مولک ، پروفیسر شاہد اختر ، پروفیسر نشاط حیدر اور پروفیسر ریحان خان سوری وغیرہ شامل ہیں ۔

    یہ بھی پڑھیں  آڈ ایون کے ذریعے دہلی میں آلودگی کو کم کریں : اروند کیجریوال

    جامعہ ملیہ اسلامیہ اپنا صدی سال منا رہی ہے اور حال ہی میں ایم ایچ آر ڈی ، این آئی آر ایف کے ذریعہ رینکنگ میں ملک کی 10 اعلی یونیورسٹیوں کی فہرست میں داخل ہوگئی ہے۔ کواکواریلی سیمنڈز (کیو ایس) ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے مطابق ، جامعہ پوری دنیا کی 751-800 یونیورسٹیوں میں شامل ہے۔ یونیورسٹی کے آغاز سے ہی یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل طلباء کے کیریئر میں اضافے کے لئے مستقل جدوجہد کر رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی حکومت نے الیکٹرک وہیکل پالیسی کو دی منظوری

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    کورونااورلاک ڈاؤن بھی نفرت کے وائرس کو ختم نہیں کرسکے

    مذہبی منافرت اور فرقہ وارانہ بنیاد پر عوام کو تقسیم کرنے کا یہ خطرناک کھیل آخر کب تک؟: مولانا...

    مسلمانوں سے متعلق میڈیا کا دہرا رویہ تشویشناک ، گرفتاریوں کا ڈھنڈورا لیکن عدالت سے رہائی کا کوئی ذکر نہیں : مولاناارشدمدنی

    نئی دہلی : بنگلور سیشن عدالت کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات سے ڈسچار ج کیئے گئے تریپورہ...

    ہماری سرکار اردو کے فروغ کے لیے سنجیدہ ہے : وزیراعلیٰ،دہلی

    وائس چیئرمین اکادمی حاجی تاج محمد سے خصوصی ملاقات میں متعلقہ مسائل کے حل کی یقین دہانی نئی دہلی :...

    جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے اور وہ راشن لینا چاہتے ہیں، وہ مرکز میں آکر راشن لے سکتے ہیں: گوپال رائے

    نئی دہلی : دہلی کے وزیر ترقیات گوپال رائے نے آج بابرپور کے علاقے کردمپوری میں پرائمری اسکول میں...

    رام مندر کے لئے ، 12080 مربع میٹر اراضی 18.50 کروڑ میں خریدی گئی ، جبکہ اس سے متصل 10370 مربع میٹر اراضی صرف...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور اترپردیش انچارج سنجے سنگھ نے رام مندر کے لئے...

    نائب وزیر اعلی اور وزیر خزانہ منیش سسودیا نے غیر ضروری سرکاری اخراجات کو کم کرنے کا حکم جاری کیا

    نئی دہلی : کورونا کی وجہ سے اخراجات میں اضافے کی وجہ سے ، دہلی حکومت نے اخراجات کے...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you