کھیل نیوز فیڈرر کو شکست دے کر دمترووف سیمی فائنل میں

فیڈرر کو شکست دے کر دمترووف سیمی فائنل میں

نیویارک،: بلغاریہ کے گرگور دمتروو ف نے حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ بار کے چمپئن سوئزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو پانچ سیٹ کے مقابلے میں 3-6، 6-4، 3-6، 6-4، 6- 2 سے شکست دے کر سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہلی بار داخلہ حاصل کیا جبکہ سابق نمبر ایک امریکہ کی سیرینا ولیمس نے یو ایس اوپن میں اپنی 100 ویں جیت کرتے ہوئے سیمی فائنل میں قدم رکھا۔ دمتروو ف نے تین گھنٹے 12 منٹ تک چلے کوارٹر فائنل مقابلے میں 20 بار کے گرینڈ سلیم فاتح فیڈرر کو شکست دے کر پہلی بار اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔دمتروو ف کا سیمی فائنل میں پانچویں سیڈ روس کے ڈینل مدویدیف سے مقابلہ ہوگا۔جنہوں نے ایک اور کوارٹر فائنل میں سوئزرلینڈ کے اسٹینسلاس واورنکا کو دو گھنٹے 34 منٹ میں 7-6 (8-6)، 6-3، 3-6، 6-1 سے شکست دی۔ 23 سالہ مدویدیف سال 2010 کے بعد امریکی اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے والے سب سے نوجوان کھلاڑی بن گئے ہیں۔فیڈرر کے باہر ہونے سے مردوں کے زمرے میں تین ٹاپ سیڈ کھلاڑیوں میں سے دو کھلاڑی کوارٹر فائنل تک ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔ دفاعی چمپئن، ٹاپ سیڈ اور عالمی نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ کندھے کی چوٹ کی وجہ سے راؤنڈ 16 کا میچ بیچ میں چھوڑ کر ہٹ گئے تھے ۔فیڈرر کے باہر ہونے سے مرد وں کے زمرے میں تین ٹاپ سیڈ کھلاڑیوں میں سے دو کھلاڑی کوارٹر فائنل تک ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔ دفاعی چمپئن، ٹاپ سیڈ اور عالمی نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ کندھے کی چوٹ کی وجہ سے راؤنڈ 16 کا میچ نامکمل چھوڑ کر ہٹ گئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں  رانچی ٹیسٹ: 497 رن پربھارت کی پہلی اننگزڈکلیئر
یہ بھی پڑھیں  رانچی ٹسٹ میں بھی جنوبی افریقہ کو فالو آن کا سامنا

اس دوران خواتین کے زمرے میں میں چھ بار کی چیمپئن امریکہ کی سرینا ولیمز نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے چین کی نوجوان کھلاڑی کیانگ وانگ کو مسلسل سیٹوں میں صرف 44 منٹ میں 6-1، 6-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔23 بار کی گرینڈ سلیم فاتح سرینا کی یو ایس اوپن میں یہ 100 ویں جیت تھی۔ 37 سالہ سرینا ابھی آسٹریلیا کی مارگریٹ کورٹ کے 24 گرینڈ سلیم خطابوں کے ریکارڈوں کی برابری کرنے سے دو قدم دور رہ گئی ہیں۔ومبلڈن رنر اپ سرینا نے میچ میں کل 25 ونرس داغے جبکہ وانگ ایک بھی ونر نہیں لگا پائیں۔ انہوں نے صرف چھٹا گیم جیتا۔ وانگ نے اس سے پہلے بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے موجودہ فرنچ اوپن چمپئن اور ورلڈ نمبر -2 آسٹریلیا کی ایشلے بارٹي کو شکست دی تھی۔سرینا سیمی فائنل میں پانچویں سیڈ یوکرین کی ایلنا سوتولنا سے مقابلہ کریں گي جنہوں نے ایک اور کوارٹر فائنل میں برطانیہ کی جوھانا کونٹا کو ایک گھنٹے 40 منٹ میں 6-4، 6-4 سے شکست دی۔ خواتین کے زمرے میں چوٹی کی چار کھلاڑیوں کے باہر ہو جانے کے بعد سوتولنا ٹاپ سیڈ کھلاڑی رہ گئی ہیں۔آرتھر ایش اسٹیڈیم میں مردوں کے زمرے کے کوارٹر فائنل میں 78 ویں درجہ بندی کے بلغاریہ کے کھلاڑی نے حیرت انگیز مظاہرہ کیا اور فیڈرر کو اپنے کیریئر میں پہلی بار شکست دی۔ اس سے پہلے دونوں کے درمیان سات مقابلوں میں ہر بار فیڈرر فاتح رہے تھے ۔ ان میچوں میں دمتروو ف صرف دو سیٹ ہی جیت پائے تھے لیکن یہاں انہوں نے سوئس ماسٹر کو باہر کا راستہ ہی دکھا دیا۔28 سالہ دمتروو ف نے اس جیت کو اپنے لئے انتہائی خاص قرار دیا۔ فیڈرر نے میچ میں 61 غیرضروری غلطیاں کیں جو آخر میں انہیں بھاری پڑ گئیں۔ فیڈرر نے 14 بریک پوائنٹس میں سے چار میں ہی فائدہ اٹھا یا ۔ میچ کے بعد فیڈرر نے تسلیم کیا کہ ٹورنامنٹ میں شاندار آغاز کے بعد وہ اس میچ میں بالکل بھی اچھا نہیں کھیلے ۔دمترووف کا اگلا مقابلہ مدویدیف سے ہوگا جو 2010 میں جوکووچ کے بعد سے یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچنے والے سب سے نوجوان کھلاڑی اور 2010 کے امریکی اوپن میں میخائل یوزني کے بعد سے روس کے پہلے گرینڈ سلیم سیمی فائنلسٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  رانچی ٹسٹ میں بھی جنوبی افریقہ کو فالو آن کا سامنا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here
یہ بھی پڑھیں  رانچی ٹیسٹ: 497 رن پربھارت کی پہلی اننگزڈکلیئر

Latest news

دہلی میں ہند و مسلم سیاست کرنے کی بی جے پی کی ہمت نہیں : اروند کجریوال

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے کہا کہ بی جے پی کے پاس دہلی میں ہندو...

منی لانڈرنگ کیس: ڈی کے شیو کمار کو ذاتی مچلکے پر ملی ضمانت

نئی دہلی : منی لانڈرنگ کیس میں دہلی ہائی کورٹ نے کانگریس کے رہنما ڈی کے شیوکمار کو ضمانت...

محسنِ انسانیت سے عداوت: ذمہ دار کون؟

ڈاکٹر محمد ضیاءاللہ ندویکملیش تیواری کا قتل بعض شر پسند عناصر نے جب سے کیا ہے تب سے صرف ...

افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی

اسلام آباد : امریکہ نے افغانستان میں تعینات اپنی فوجیوں کی تعداد کم کر دی ہے۔ فوجیوں کی تعداد...

یوروپ کی طرح ہوں گی دہلی کی سڑکیں

نئی دہلی:اگلے ایک سال میں دہلی کی 9 سڑکیں آپ کو یورپ کے بڑے شہروں کی طرح خوبصورت دکھیںگی۔...

سپریم کورٹ سے ملی پی چدمبرم کو ضمانت لیکن نہیں ہو سکے گی رہائی

نئی دہلی : سپریم کورٹ آئی این ایکس میڈیا ڈیل سے وابستہ سی بی آئی کے معاملے میں سابق...

Must read

- Advertisement -

You might also likeRELATED
Recommended to you