رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • عالمی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    دنیا کے پہلے تیرتے جوہری بجلی گھر کا پانچ ہزار کلومیٹر کا سفر

    ماسکو : دنیا کے پہلے تیرتے ہوئے روسی جوہری بجلی گھر نے ہفتے کے روز اپنا پانچ پزار کلومیٹر کا سفر مکمل کر لیا۔ اس نے یہ فاصلہ شمالی قطب سے ملک کے انتہائی مشرقی علاقے تک سفر کے دوران طے کیا۔روس کی جوہری ایجنسی روساتام نے کہا ہے کہ تیرتا ہوا جوہری پاور پلانٹ اکادیمک لومونوسوف، چوکو تاکا کے علاقے پیوک پہنچ گیا ہے جہاں وہ مقامی گرڈ کو بجلی فراہم کرنے کا کام اس سال کے آخر تک شروع کر دے گا۔اس تیرتے ہوئے جوہری بجلی گھر نے مورمانسک سے جوہری ایندھن حاصل کرنے کے بعد 23 اگست کو شمالی قطبی علاقے کی جانب اپنا سفر شروع کیا تھا۔
    470 فٹ لمبے اور تقریباً 100 فٹ چوڑے پلیٹ فارم کو جہازوں سے باندھ کر پیوک لایا گیا۔پلیٹ فارم پر 35 میگا واٹ کے دو جوہری ری ایکٹر نصب ہیں۔ جدید طرز کا یہ بجلی گھر لگ بھگ 1000 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ تیرتا ہوا جوہری بجلی گھر ایک لاکھ آبادی کی بجلی کی ضروریات پوری کرنے اور آئل پلیٹ فارمز کو ان کی ضرورت کی بجلی مہیا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔روساتام کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ شمالی قطبی علاقے میں پائیدار ترقی کی جانب ایک چھوٹا اور کاربن گیسوں کا اخراج روکنے کی سمت ایک بڑا قدم ہے۔
    عالمی سطح پر چھوٹے جوہری بجلی گھروں کی ترقی ان علاقوں کی تقدیر بدل سکتی ہیں جو بجلی گھروں سے دور واقع ہیں۔تاہم روس کے گرین پیس کی قیادت میں ماحولیاتی گروپس ان جوہری پراجیکٹس پر طویل عرصے سے نکتہ چینی کرتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ طوفانوں اور حادثات کی صورت میں ماحولیاتی نظام کو جوہری بجلی گھروں سے سنگین خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  ترکی کی شمالی شام میں کردوں کو نکال باہرکرنے کی دھمکی

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  جمعیۃعلماء ہند شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف رٹ پٹیشن سپریم کورٹ میں کرے گی داخل

    Latest news

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کی تعداد اور ان کے خلاف درج مقدمات کی کوئی معلومات نہیں ہے : مرکزی وزیر...

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ اس کے پاس کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے...

    ایم سی ڈی تبدیلی مہم کی تیاری 27 نومبر سے شروع، معلومات اپ لوڈ کرنے کے لیے خصوصی ایپ استعمال کریں گے: گوپال رائے

    نئی دہلی : آپ کے سینئر لیڈر گوپال رائے نے کہا کہ ایم سی ڈی انتخابات کے پیش نظر،...

    بنگلورو پولیس نے منّور فاروقی کو متنازعہ شخص قرار دیا

    بنگلور: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے ایک آڈیٹوریم میں اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کا ایک شو منعقد کیا...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you