logo
sidebar advertisement

قومی خبریں

تعلیم و روزگار

جرائم کے بڑھتے واقعات بھجن لال حکومت کی پول کھول رہے ہیں: اشوک گہلوت

راجستھان کے بھیواڑی میں جوئیلری شاپ میں لوٹ پاٹ اور دکان مالک کے قتل واقعہ پر سابق وزیراعلیٰ نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اشوک گہلوت، تصویر آئی اے این ایس

راجستھان کے بھیواڑی علاقے میں گزشتہ شام جوئیلری شاپ میں ڈکیتوں کے نے لوٹ پاٹ کرنے کے بعد دکان مالک کا قتل کر دیا تھا۔ اس واقعہ پر سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ریاست میں قانون کے نظام پر سوالیہ نشان کھڑا کرتے ہوئے بھجن لال حکومت کی سخت تنقید کی ہے۔

اشوک گہلوت نے سوشل میڈیا سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ “بھیواڑی میں ہوئی ڈکیتی اور قتل کا واقعہ بے حد سنگین اور ریاستی حکومت کے چہرے پر بدنما داغ کی طرح ہے۔ اس واقعہ کے سلسلے میں اے ڈی جی کرائم اور آئی جی رینج سے بات کرکے معلومات حاصل کی ہے۔ یہاں ڈکیتوں نے ایک کاروباری کو گولی مار کر قتل کردیا ہے اور دوسرے کاروباری زخمی ہیں۔ یہ واقعہ ریاست میں مسلسل خراب ہوتے جا رہے قانونی نظام کی پول کھول رہا ہے۔”

واضح ہو کہ جمعہ کی شام ریاست کے کھیرتھل- تجارا ضلع کے بھیواڑی سنٹرل مارکیٹ میں واقع کملیش جوئیلرس کی دکان میں جرائم پیشہ عناصر نے لوٹ پاٹ کا بڑا واقعہ انجام دیا تھا۔ ڈکیتوں نے اس دوران ایک کاروباری کا قتل کر دیا تھا جبکہ کچھ لوگ واقعہ میں زخمی بھی ہوئے تھے۔ ریاست میں لگاتار اس طرح کے جرائم ہو رہے ہیں۔ اشوک گہلوت پہلے بھی اس طرح کے جرائم کے واقعات پر سختی سے قابو پانے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *