رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • عالمی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    کورونا وائرس : 1 لاکھ افراد متاثر ، 3400 ہلاک، عالمی معیشت کو 300 ارب ڈالر کا نقصان

    جنیوا: چین کے شہر ووہان سے گزشتہ برس دسمبر کے وسط میں شروع ہونے والے کورونا وائرس کے عالمی مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی اور 3400 ہلاک ہوگئے ، وائرس کے خوف نے دنیا کی معیشت کو شدید دھچکا پہنچایا ہے جس کا تخمینہ 300 ارب ڈالر لگایا گیا ہے ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق اس وقت اموات کے لحاظ سے چین سرِ فہرست ہے جہاں اب تک 3042 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور بقیہ 267 اموات چین سے باہر ہوئی ہیں جن میں اٹلی اور ایران سرِفہرست ہیں۔

    چین میں اب تک اس وائرس سے 80 ہزار 409 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ایران کورونا وائرس سے تیزی سے متاثر ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1200 نئے مریض سامنے آئے ہیں جو نہ صرف ایران بلکہ دنیا میں بھی غیرمعمولی واقعہ ہے اس کے بعد وہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 747 ہوگئی۔ دوسری جانب ایران کی وزارت صحت نے 124 اموات کی تصدیق کی ہے تاہم وہاں ہلاکتوں کی تعداد کئی سو بتائے جارہے ہیں۔فرانس میں صرف ایک رات میں کورونا کے 200 نئے واقعات رونما ہوئے جبکہ پیرس میں متاثرہ افراد کی تعداد 613 ہوگئی۔ اسی طرح ہندوستان اور جنوبی کوریا میں بھی کووڈ- 19 کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  سعودی عرب میں طلاق کی شرح میں اضافہ

    اٹلی کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہے وہاں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 47 سے بڑھ کر ہوگئیں 197 ہوچکی ہیں۔امریکہ میں واشنگٹن اس وائرس کا گڑھ بن چکا ہے اور اب تک 14 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وائرس کے سبب امریکی شہر واشنگٹن کے علاقے سیٔٹل میں بازار اور گلیاں سنسان ہوگئی ہیں۔ سیٔٹل کے رہائشی گھروں میں رہنے کو ترجیح دینے لگے ہیں۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائرس کے سبب امریکی تیل کی قیمتوں میں 10.1 فیصد کمی آگئی اور تیل کی قیمت فی بیرل 41.28 ڈالر پر آگئی۔مجموعی طور پر 90 ممالک اس وقت کورونا وائرس کی لپیٹ میں آچکے ہیں اور 13 ممالک میں تعلیمی ادارے بند ہونے سے 3 کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔دوسری جانب سعودی عرب میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے خاص حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  زلمے خلیل زاد نے طالبان سے مذاکرات کے لیے ٹیم تشکیل دینے پر افغان حکومت کو دی مبارک باد
    یہ بھی پڑھیں  زلمے خلیل زاد نے طالبان سے مذاکرات کے لیے ٹیم تشکیل دینے پر افغان حکومت کو دی مبارک باد

    اگرچہ حرم مکی اور مدنی کو نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے لیکن دن رات مسجد کی حدود میں اسپرے جاری ہے اور دونوں مسجدوں کو نماز سے ایک گھنٹے قبل ہی کھولا جارہا ہے ۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بار بار کورونا وائرس کو ‘ووہان وائرس’ اور ‘چینی وائرس’ قرار دیا۔ اس پر چینی دفترِ خارجہ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چینی وائرس اور ووہان وائرس کے الفاظ امریکی وزیرخارجہ کی غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتے ہیں۔دوسری جانب عالمی ادارہ برائے صحت نے تمام ممالک سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی روک تھام میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔

    عالمی ادارہ برائے صحت نے تمام متاثرہ ممالک کو مل جل کر اس وائرس سے لڑنے کی تلقین کی ہے ۔ تاہم ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس روکنے کے لیے ایران کی کاوشوں کی ستائش بھی کی ہے ۔دریں اثنا آج پیرو، ویٹی کن سمیت متعدد ممالک میں کورونا کا پہلا وائرس کیس رپورٹ ہوا ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  جسٹن ٹروڈو کینیڈین انتخابات میں اکثریت لینے میں ناکام

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی

    Latest news

    دہلی میں 5-ٹی پلان کو عمل میں لاکر جیتیں گے کورونا سے جنگ : اروند کیجریوال

    نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ سے کورونا کو شکست دینے...

    میڈیا کی متعصبانہ رپورٹنگ کے خلاف جمعیة علماء ہند سپریم کورٹ میں

    نئی دہلی:ملک کے بے لگام ٹی وی چینلوں پر قانونی لگام لگانے کی پہل جمعیةعلماءہند نے کردی گزشتہ روز...

    مرکزی حکومت نے 27 ہزار پی پی ای کٹس مختص کیں: اروند کیجریوال

    نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ہم دہلی میں کسی کو بھوکا سونے نہیں...

    کورونا وائرس پوری دنیا میں قہر بن کر ٹوٹ رہاہے : مولانا ارشد مدنی

    دیوبند: جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہاکہ کورونا وائرس پوری دنیا میں قہر...

    سات نئے کورونا کے مثبت معاملے ملنے سے مچا ہڑکمپ

    لکھنؤ:راجدھانی میں کورونا مثبت پائے گئے مریضوں کی تعداد میں کوئی بھی کمی نہیں آرہی ہے۔سات نئے معاملے سامنے...

    معـــاشرتی ، مــذہبی اور عــــلاقائی اختــلاف سے بالاتر ہوکر ہی کـــوویڈ 19 سےجیتی جاسکتی ہے جنـــــــگ : پروفیســــر احــــرار حســـــین

    نئی دہلی : سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈائریکٹر (اکیڈمک) پروفیسر احرار حسین نےکہاکہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you